زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل اور دھنوکا ایگریٹیک لمیٹڈ کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے

Posted On: 20 MAR 2024 12:19PM by PIB Delhi

زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل (آئی سی اے آر) اور دھنوکا ایگریٹیک لمیٹڈ نے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ زرعی توسیع (آئی سی اے آر) کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ،ڈاکٹر یو ایس گوتم اور دھانوکا ایگریٹیک لمیٹڈکےچیئرمین ڈاکٹر آر جی  اگروال نے کل متعلقہ اداروں کی جانب سے اس مفاہمت نامے  پر دستخط کئے۔

ڈاکٹر گوتم نے کہا کہ اس معاہدے کا مقصد کسانوں تک نئی ٹیکنالوجی پہنچانے کے لیے دونوں اداروں کی استعداد کار کو بروئے کار لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 14.5 کروڑ سے زیادہ کسان ہیں، جن میں سے زیادہ تر کسانوں کے پاس کم زمینیں ہیں۔ دھنوکا ایگریٹیک مرکزی اداروں، اے ٹی اے آر آئی اورکے وی کے،کے ساتھ مل کر ان چھوٹے کسانوں کو زرعی پیداوار سے متعلق تربیت فراہم کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZKIA.jpg

ڈاکٹر گوتم نے کہا کہ آج پوری دنیا کو آب وہوا میں  تبدیلی کے چیلنجوں کا سامنا ہے اور ہندوستان اس کے لیے کوئی عجیب بات نہیں ہے، ایسے وقت میں دونوں اداروں کو مل کر زرعی پیداوار کے نئے طور طریقوں  پر کام کرنے کی ضرورت ہے جو کہ ماحول کے موافق ہیں۔ اس مفاہمت نامے  کا مقصد بدلتے ہوئے ماحول میں قدرتی کاشتکاری کو فروغ دینا ہے۔

ڈاکٹر اگروال نے کہا کہ دھنوکا ایگریٹیک آئی سی اے آر- اے ٹی اے آرآئی اور کے وی کیز  کے ساتھ مل کر کسانوں کو مشاورتی خدمات اور تربیت فراہم کرے گا ۔ اس موقع پر آئی سی اے آر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹرز، سینئر سائنسدان اور آئی سی اے آر ہیڈکوارٹر کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ح ا ۔ع ن

(U: 6257)

 



(Release ID: 2015652) Visitor Counter : 73