وزارت اطلاعات ونشریات

وزارت اطلاعات و نشریات نے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر فحش مواد کے خلاف کارروائی کی


مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کی متعدد بارانتباہ کے بعد 18او ٹی ٹی پلیٹ فارم فحش اور بیہودہ مواد کے لیے بلاک کر دیے گئے

او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے 57 سوشل میڈیا ہینڈلس،19ویب سائٹس اور10 ایپس ملک بھر میں بلاک کئے گئے

یہ مواد آئی ٹی ایکٹ، تعزیرات ہند اور خواتین کی نازیباانداز میں پیش کش (روک تھام) ایکٹ کے خلاف تھے

Posted On: 14 MAR 2024 11:43AM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات کی وزارت (آئی اینڈ بی) نے مختلف  انٹرمیڈیئریز کے ساتھ مل کر، فحش، بیہودہ، اور بعض صورتوں میں، فحش  نگارانہ مواد شائع کرنے والے 18 او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کو بلاک کرنے کے لیے کارروائی کی ہے۔ 19 ویب سائٹس، 10 ایپس (7 گوگل پلے اسٹور پر، 3 ایپل ایپ اسٹور پر)، اور ان پلیٹ فارمز سے وابستہ 57 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ہندوستان میں عوام تک رسائی کے لیے غیر فعال کردیا گیا ہے۔

مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے بار بار پلیٹ فارمز کی ذمہ داری پر زور دیا ہے کہ وہ ’تخلیقی اظہار‘ کی آڑ میں فحاشی، بیہودگی اور نازیباالفاظ  کے استعمال کی تشہیر نہ کریں۔ 12 مارچ، 2024 کو جناب ٹھاکر نے اعلان کیا کہ فحش اور بیہودہ مواد شائع کرنے والے 18 او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کو ہٹا دیا گیا ہے۔

حالیہ فیصلہ اطلاعاتی ٹکنالوجی ایکٹ 2000 کی دفعات کے تحت حکومت ہند کی دیگر وزارتوں/محکموں اور میڈیا اور تفریح، خواتین کے حقوق اور بچوں کے حقوق میں مہارت رکھنے والے ڈومین ماہرین کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔

 

او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کی فہرست

 

ڈریمس فلمز

وووی

یسما

ان کٹ اڈا

ٹرائی فلکس

ایک پرائم

نیون ایکس وی آئی پی

بے شرمس

ہنٹرس

ریبٹ

 ایکسٹراموڈ

نیوفلکس

موڈ ایکس

موج فلکس

ہاٹ شاٹس وی آئی پی

فوگی

چیکوفلکس

پرائم پلے

مواد کی نوعیت

ان پلیٹ فارمز پر ہوسٹ کیے گئے مواد کے ایک بڑے حصہ میں فحش، بیہودہ، اور خواتین کو توہین آمیز انداز میں پیش کیا گیا تھا۔ اس میں عریانیت اور جنسی حرکات کو مختلف نامناسب سیاق و سباق میں دکھایا گیا ہے، جیسے کہ اساتذہ اور طلباء کے درمیان تعلقات، بےحیائی پر مبنی خاندانی تعلقات وغیرہ۔

مواد کو بادی النظر میں آئی ٹی ایکٹ کے سیکشن 67 اور 67اے، آئی پی سی کی دفعہ 292، اور خواتین کی نازیباپیش کش (روک تھام) ایکٹ، 1986 کی دفعہ 4 کی خلاف ورزی  پایاگیا تھا۔

ناظرین کی بڑی تعداد

او ٹی ٹی ایپس میں سے ایک کو 1 کروڑ سے زیادہ بار ڈاؤن لوڈکیا گیا، جب کہ دو دیگر کو گوگل پلے اسٹور پر 50 لاکھ سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔ مزید برآں، ان او ٹی ٹی پلیٹ فارمز نے ٹریلرز، مخصوص مناظر، اور ایکسٹرنل لنکس کو پھیلانے کے لیے سوشل میڈیا کا وسیع پیمانے پر استعمال کیا جس کا مقصد ناظرین کو اپنی ویب سائٹس اور ایپس کی طرف راغب کرنا تھا۔ متعلقہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں 32 لاکھ سے زیادہ صارفین کی مجموعی فالوورشپ تھی۔

 

سوشل میڈیا پلیٹ فا رمس

اکاؤنٹس کی تعداد

فیس بک

12

انسٹاگرام

17

ایکس(سابقہ ٹویٹر)

16

یوٹیوب

12

 

او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے ساتھ مستقل رابطہ

وزارت اطلاعات و نشریات  او ٹی ٹی پلیٹ فارمز اوران کے خود انضباطی ادارے،جو کہ  آئی ٹی رولز 2021 کے تحت قائم کئے گئے ہیں ، کے ساتھ میٹنگوں ، ویبنارز، ورکشاپس وغیرہ کے ذریعہ حساس بنانے کی  مسلسل کوششیں کرتی ہے۔

حکومت ہند او  ٹی ٹی صنعت کی ترقی اور اسے فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ اس سلسلے میں کئی اقدامات کئے گئے ہیں، جن میں 54ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا میں ویب سیریز کے لیے افتتاحی او ٹی ٹی ایوارڈ کا تعارف، میڈیا اور تفریحی شعبے میں او  ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے ساتھ اشتراک، اور آئی ٹی رولز، 2021 کے تحت سیلف ریگولیشن پر زوردیتے ہوئےایک لائٹ ٹچ ریگولیٹری فریم ورک کا قیام شامل ہے۔

 

 

*************

 

ش ح ۔ف ا۔ف ر

U. No.6087

 



(Release ID: 2014505) Visitor Counter : 139