وزیراعظم کا دفتر
بھارت – ای ایف ٹی اے تجارت اور اقتصادی شراکت داری معاہدہ اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور ہمارے ملک کے نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنے کی ہماری عہد بندگی کو اجاگر کرتا ہے: وزیر اعظم
Posted On:
10 MAR 2024 8:15PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ’بھارت – ای ایف ٹی اے تجارت اور اقتصادی شراکت داری معاہدے‘ پر دستخط کیے جانے کی ستائش کی۔
انہوں نے معاہدے پر دستخط کیے جانے سے متعلق ایک پیغام بھی ساجھا کیا۔
وزیر اعظم نے ایکس پر مرکزی وزی جناب پیوش گوئل کی پوسٹ پر اپنی رائے دی:
’’بھارت – ای ایف ٹی اے تجارت اور اقتصادی شراکت داری سمجھوتے پر دستخط کیے جانے سے ازحد خوشی ہوئی۔ یہ تاریخی سمجھوتہ اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور ہمارے ملک کے نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنے کی ہماری عہدبندگی کو اجاگر کرتا ہے۔ آنے والا وقت مزید خوشحالی اور باہمی نمو لے کر آئے گا کیونکہ ہم ای ایف ٹی اے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات مضبوط کریں گے۔‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:5934
(Release ID: 2013304)
Visitor Counter : 103
Read this release in:
Tamil
,
Assamese
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam