نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

کھیلو انڈیا میڈل جیتنے والے سرکاری ملازمتوں کے اہل ہیں


نظرثانی شدہ قوانین بھارت کو کھیلوں کی سپر پاور بنانے میں ہمارے کھلاڑیوں کی مدد کرنے میں ایک اہم پیش رفت کی نشاندہی کرتے ہیں: جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر

Posted On: 06 MAR 2024 5:34PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے محکمہ عملہ اور تربیت (ڈی او پی ٹی) نے محکمہ کھیل کے ساتھ مل کر کھلاڑیوں کی بھرتی، فروغ اور ترغیبات کے فریم ورک میں جامع اصلاحات متعارف کرائے ہیں۔ 4 مارچ کو جاری کردہ ایک یادداشت میں پیش کردہ تازہ ترین رہنما خطوط کا مقصد بہتر ترغیبات، شفافیت اور شمولیت فراہم کرنا ہے۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے اعلان کیا کہ کھیلو انڈیا میڈل جیتنے والے کھلاڑی اب سرکاری ملازمتوں کے اہل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ "ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے ایک مضبوط کھیلوں کے ماحولیاتی نظام کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے، نچلی سطح پر ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے اور کھیلوں کو ایک منافع بخش اور قابل عمل کیریئر کے آپشن میں تبدیل کرنے کے لیے، کھیلو انڈیا کے کھلاڑی اب سرکاری ملازمتوں کے اہل ہوں گے"۔ انہوں نے مزید کہا کہ "مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ محکمہ پرسنل اینڈ ٹریننگ (ڈی او پی ٹی) نے انڈیا اسپورٹس کے ساتھ مشاورت سے ان کھلاڑیوں کی اہلیت کے معیار میں جو ملازمت کرنا چاہیں روشن اور ترقی یافتہ نظر ثانی پیش کیا ہے!‘‘

اس اہم قدم نے اب کھیلو انڈیا گیمز – یوتھ، یونیورسٹی، پیرا اور ونٹر گیمز سے تمغہ جیتنے والوں کی اہلیت کو سرکاری نوکریوں کے لیے  وسیع کر دیا  ہے۔ مزید برآں، مختلف کھیلوں میں شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے گیمز اور ایونٹس کو واضح طور پر بیان کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نظرثانی شدہ قواعد بھارت کو کھیلوں کی سپر پاور بنانے میں ہمارے کھلاڑیوں کی مدد کرنے میں ایک اہم پیشرفت کی نشاندہی کرتے ہیں۔

ترمیم شدہ ضوابط کے تحت، وہ افراد جو کھیلو انڈیا یوتھ گیمز (18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے شرکاء کے لیے)، کھیلو انڈیا سرمائی کھیل، کھیلو انڈیا پیرا گیمز، اور کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز جیسے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں، اب وہ سرکاری ملازمت کے مواقع کے لیے اہل ہوں گے۔ مزید برآں، اسکول گیمز فیڈریشن آف انڈیا میں کامیابی حاصل کرنے والے بھی اس طرح کے عہدوں کے لیے اپنی اہلیت کو برقرار رکھیں گے۔

تازہ ترین رہنما خطوط میں ایک قابل ذکر شمولیت قومی اور بین الاقوامی شطرنج مقابلوں کے لیے واضح معیار کا قیام ہے، جو شطرنج کے شوقین افراد کے لیے مساوی مواقع کو یقینی بناتا ہے۔ مزید برآں، وہ افراد جنہوں نے بین الاقوامی یا قومی مقابلوں میں ملک یا ریاست کی نمائندگی کی ہے، یا جونیئر نیشنل ٹورنامنٹس میں کامیابی کا مظاہرہ کیا ہے، وہ ملازمت کے اہل ہوں گے۔ امیدواروں کو ترجیح دینے کے لیے کھیلوں کی کامیابیوں پر مبنی ایک منظم درجہ بندی کی پابندی کی جائے گی۔

کھلاڑیوں کے فوائد حاصل کرنے کے عمل کو ہموار کرنے کے لیے، بھرتی کے لیے کھلاڑیوں کی اہلیت کی توثیق کرنے والے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے مجاز اداروں کے روسٹر پر نظر ثانی کی گئی ہے۔ اب، نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز کے سیکریٹریز (بین الاقوامی ایونٹس کے لیے)، اسٹیٹ ایسوسی ایشنز کے سیکریٹریز (قومی مقابلوں کے لیے)، اور یونیورسٹیوں کے ڈینز یا اسپورٹس آفیسرز (بین یونیورسٹی ٹورنامنٹس کے لیے)، منجملہ دیگر کے  ایسے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے مجاز ہوں گے۔

ایک اہم پیش رفت میں، کھیلو انڈیا گیمز کو قومی اہمیت کے ایونٹس  کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے، جو دوسرے با وقار ٹورنامنٹس اور مقابلوں کی صف میں شامل ہیں۔

 

*************

ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب

U. No.5754



(Release ID: 2011995) Visitor Counter : 44