وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے ہندوستان میں چیتوں کی آبادی میں اضافہ پر خوشی کا اظہار کیا


ان تمام لوگوں کی بھی تعریف کی جو جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے مختلف اجتماعی کوششوں کا حصہ ہیں

Posted On: 29 FEB 2024 8:54PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان میں چیتوں کی  آبادی میں  اضافہ پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیتوں کی تعداد میں یہ نمایاں اضافہ حیاتیاتی تنوع کے تئیں ہندوستان کی غیر متزلزل لگن کا ثبوت ہے۔

جناب مودی نے ان تمام لوگوں کی بھی تعریف کی جو جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے مختلف اجتماعی کوششوں کا حصہ ہیں۔

ہندوستان میں چیتے کی آبادی کا تخمینہ اس وقت 13,874 ہے جو کہ 2018 میں 12,852 کے اعداد و شمار سے زیادہ ہے۔

آج ایک ایکس پوسٹ کے ذریعہ، ہندوستان میں چیتوں کی صورت حال سے متعلق رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے، مرکزی وزیر برائے ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی، جناب بھوپیندریادو نے بتایا کہ وسطی ہندوستان میں سب سے زیادہ آبادی مدھیہ پردیش میں ریکارڈ کی گئی ہے جہاں تیندوے 3,907 ہیں۔

مرکزی وزیر کے ایکس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ؛

‘‘بہت اچھی خبر! چیتوں کی تعداد میں یہ نمایاں اضافہ حیاتیاتی تنوع کے تئیں ہندوستان کی غیر متزلزل لگن کا ثبوت ہے۔ میں ان تمام لوگوں کی تعریف کرتا ہوں جو جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے مختلف اجتماعی کوششوں کا حصہ ہیں، جو ایک پائیدار بقائے باہمی کی راہ ہموار کرتے ہیں۔

************

ش ح۔ س ب۔ف ر

 (U: 5552)



(Release ID: 2010469) Visitor Counter : 34