وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم كا 29 فروری کو 'وِکست بھارت وِکست مدھیہ پردیش' پروگرام سے خطاب


وزیر اعظم مدھیہ پردیش میں 17,500 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور قوم کكے نام وقف کریں گے

آبپاشی، بجلی، سڑک، ریل، واٹر سپلائی، کوئلہ اور صنعت سمیت شعبوں کو زبردست تحریك ملے گی

لوگوں کو سرکاری خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے كے رُخ پر وزیر اعظم مدھیہ پردیش میں سائبر تحصیل پروجیکٹ کا آغاز کریں گے

ان پروجیکٹوں کا آغاز مدھیہ پردیش میں بنیادی ڈھانچے، سماجی اقتصادی ترقی اور زندگی میں آسانی کو فروغ دینے کے وزیر اعظم کے وژن کو نمایاں کرتا ہے

Posted On: 27 FEB 2024 6:42PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 29 فروری 2024 کو شام 4 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ’’وکست بھارت وکست مدھیہ پردیش‘‘ پروگرام سے خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم پروگرام کے دوران مدھیہ پردیش میں 17,500 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور انہیں قوم کے نام وقف کریں گے۔ ان پروجیكٹوں سے کئی اہم شعبوں كی ضرورتوں كی تكمیل ہوتی ہے جن میں آبپاشی، بجلی، سڑک، ریل، پانی کی فراہمی، کوئلہ، صنعت وغیرہ شامل ہیں۔

وزیر اعظم مدھیہ پردیش میں سائبر تحصیل پروجیکٹ کا بھی آغاز کریں گے۔وزیر اعظم مدھیہ پردیش میں 5500 کروڑ روپے سے زیادہ کے آبپاشی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان پروجیکٹوں میں اپر نرمدا پروجیکٹ، راگھو پور ملٹی پرپز پروجیکٹ، بسانیہ ملٹی پرپز پروجیکٹ شامل ہیں۔ یہ پروجیکٹ ڈنڈوری، انوپ پور اور منڈلا اضلاع میں 75000 ہیکٹر سے زیادہ زرعی اراضی کی آب یاری کریں گے اور علاقے میں بجلی کی فراہمی اور پینے کے پانی میں اضافہ ہو گا۔ وزیر اعظم ریاست میں 800 کروڑ سے زیادہ کے دو مائیکرو اریگیشن پروجیکٹ بھی قوم کے نام وقف کریں گے۔ ان میں پارسدوہ مائیکرو اریگیشن پروجیکٹ اور اولیاء مائیکرو اریگیشن پروجیکٹ شامل ہیں۔ یہ مائیکرو اریگیشن پروجیکٹ بیتول اور کھنڈوا اضلاع میں 26,000 ہیکٹر سے زیادہ اراضی کی ضروریات کو پورا کریں گے۔

وزیر اعظم 2200 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے بنائے گئے تین ریلوے پروجیکٹوں کو بھی قوم کے نام وقف کریں گے۔ ان پروجیکٹوں میں ویرانگانہ لکشمی بائی جھانسی - جاکھلون اور دھورا - اگاسوڈ روٹ میں تیسری لائن، نیو سماولی-جورا الاپور ریلوے لائن میں گیج کی تبدیلی کا منصوبہ؛ اور پوورکھیڑا-جوجھر پور ریل لائن فلائی اوور کا منصوبہ  كے پروجیکٹ شامل ہیں۔ یہ پروجیكٹ ریل رابطے کو بہتر بنائیں گے اور خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا كردار ادا كریں گے۔

وزیر اعظم ریاست میں صنعتی ترقی کو تحریک دینے کے لیے مدھیہ پردیش میں تقریباً 1000 کروڑ روپے کے متعدد صنعتی پروجیكٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ ان پروجیكٹوں میں رتلام میں میگا انڈسٹریل پارک؛ مورینا ضلع کے سیتا پور میں میگا لیدر، جوتے اور لوازمات کا کلسٹر؛ اندور میں ملبوسات کی صنعت کے لیے پلگ اینڈ پلے پارک؛ انڈسٹریل پارک مندسور (جگاکھیڈی فیز-2) اور ضلع دھار میں صنعتی پارک پتھم پور کی اپ گریڈیشن  شامل ہیں۔

وزیر اعظم 1000 کروڑ سے زیادہ مالیت کے کوئلے کے شعبے کے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے جن میں جینت او سی پی سی ایچ پی سائلو، این سی ایل سنگرولی؛ اور دودھیچوا او سی پی چی ایچ پی-سیلو شامل ہیں۔

مدھیہ پردیش میں پاور سیکٹر کو مضبوط بنانے کے لیے وزیر اعظم پنا، رائسین، چھندواڑہ اور نرمداپورم اضلاع میں واقع چھ سب اسٹیشنوں کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان سب اسٹیشنوں سے ریاست کے گیارہ اضلاع بھوپال، پنا، رائسین، چھندواڑہ، نرمداپورم، ودیشا، ساگر، دموہ، چھتر پور، ہردا اور سیہور کے علاقے کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ یہ سب اسٹیشن منڈی دیپ صنعتی علاقے کی صنعتوں کو بھی فائدہ پہنچائیں گے۔

وزیر اعظم امرُت دوئم کے تحت تقریباً 880 کروڑ روپے کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور ریاست بھر کے کئی اضلاع میں پانی کی فراہمی کے نظام کو بڑھانے اور مضبوط بنانے کے لیے دیگر اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم کھرگون میں پانی کی فراہمی کو بڑھانے کے پروجیكٹ کو قوم کے لیے وقف کریں گے۔

سرکاری خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے رُخ پر ایک قدم بڑھاتے ہوئے مدھیہ پردیش میں سائبر تحصیل پروجیکٹ مکمل کھسرہ کی فروخت-خریداری کی تبدیلی کے آن لائن تصرف کو پیپرلیس، فیس لیس یقینی بنائے كے ساتھ  ریونیو ریکارڈ میں ریکارڈ درستگی کو یقینی بنائے گا۔ یہ پروجیکٹ جو ریاست کے تمام 55 اضلاع میں نافذ ہے پورے ایم پی کے لیے ایک ہی ریونیو کورٹ بھی فراہم کرے گا۔ یہ درخواست دہندہ کو حتمی آرڈر کی مصدقہ کاپی پہنچانے کے لیے ای میل/واٹس ایپ کا بھی استعمال کرتا ہے۔

وزیر اعظم دیگر پروجیکٹوں کے علاوہ مدھیہ پردیش میں کئی اہم سڑک پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

ان پروجیکٹوں کا آغاز مدھیہ پردیش میں بنیادی ڈھانچے، سماجی اقتصادی ترقی اور زندگی میں آسانی کو فروغ دینے کے وزیر اعظم کے وژن کو نمایاں کرتا ہے۔

******

 

U.No:6429

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2009556) Visitor Counter : 63