وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لوگوں کو ‘میرا پہلا ووٹ دیش کے لیے’ مہم میں شرکت کی دعوت دی


مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے مہم کا ترانہ لانچ کیا

Posted On: 27 FEB 2024 4:26PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج انتخابی عمل کو زیادہ سے زیادہ شرکت داری والا بنانے کے لیے ایک واضح کال جاری کی ہے اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو دعوت دی ہے کہ وہ پہلی بار ووٹ دینے والوں  کے درمیان "میرا پہلا ووٹ دیش کے لیے" مہم کے پیغام کو اپنے انداز میں پھیلا ئیں۔ وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنا پیغام شیئر کیا۔

قبل ازیں، مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے ایکس پر # میرا پہلا ووٹ دیش کے لیے ترانہ لانچ کیا۔ اس مہم کا مقصد نوجوان ووٹروں کو ووٹ دینے کے اپنے جمہوری حق کا استعمال کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

ترانہ نیچے دیے گئے لنک پر دیکھا جا سکتا ہے۔

https://youtu.be/JuUkj5VVGZo

ایکس پر ترانے کے لانچ کا اعلان کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا:

"ہمارے عزت مآب وزیر اعظم جناب @نریندر مودی جی نے اپنے حالیہ من کی بات خطاب میں ایک واضح کال دی تھی اور چونکہ قوم جمہوریت کے اپنے سب سے بڑے تہوار کی تیاری کر رہی ہے، میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ # میرا پہلا ووٹ دیش کے لیے’ مہم میں شامل ہوں اور نوجوان ووٹروں کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ  اپنا جمہوری حق استعمال کریں۔

یہ رہا، ابھی # میرا پہلا ووٹ دیش کے لیے ترانہ دیکھیں اور اسے سب کے ساتھ شیئر کریں۔

آئیے مہم کو اپنے انداز اور آہنگ میں آگے بڑھائیں۔

آئیے اس ذمہ داری کو قبول کریں اور آن لائن اپنی اجتماعی آوازوں کی طاقت کا جشن منائیں۔

@مائی جی او وی انڈیا اور کالجوں میں!

یہ ترانہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے ووٹر بیداری کے لیے شروع کی گئی مہم میں حصہ ڈالنے کی ایک کوشش ہے۔ اپنے من کی بات خطاب میں انتخابی مہم کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا تھا کہ مہم پہلی بار ووٹ دینے والوں  کو بڑی تعداد میں انتخابی عمل میں حصہ لینے کی ترغیب دینے پر مرکوز ہے۔ انہوں نے مزید کہا  تھاکہ بھارت کو اپنی نوجوان طاقت پر فخر ہے جو جذبہ اور توانائی سے بھرپور ہے اور جتنے زیادہ نوجوان انتخابی عمل میں حصہ لیں گے، ملک کے لیے اتنے ہی بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا تھا کہ 18ویں لوک سبھا نوجوانوں کی امنگوں کی علامت ہوگی اور اس سے نوجوانوں کے ووٹ کی قدر میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ وزیر اعظم نے انسٹاگرام اور یوٹیوب پر ملک کے متاثر کن افراد، فلم انڈسٹری، ادب سے تعلق رکھنے والے اور دیگر پیشہ ور افراد سے بھی اپیل کی تھی کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور پہلی بار ووٹ دینے والوں  کی حوصلہ افزائی کریں۔

*************

( ش ح ۔ ا ک۔ رب (

U. No.5420


(Release ID: 2009461) Visitor Counter : 134