مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

پہلا پے جل سرویکشن ایوارڈ صدرجمہوریہ کے ذریعہ 5 مارچ کو دیا جائے گا


شہروں اور ریاستوں کو آبی شعبے میں بہترین کارکردگی کے لیے ایوارڈز سے نوازا جائے گا

ایوارڈز بہترین آبی ذخائر ، ہمہ گیری کے معاملے میں سرفہرست رہنے والوں ، آبی ذخائر کو ازسرنو استعمال کے لائق بنانے کے علم برداروں ، آبی عمدگی شہروں میں ان کے نفیس انتظام اور مقتدرامرت2.0 سال کے لئے روٹیٹنگ ٹرافی (گردش کرنے والی ٹرافی) کے لئے تفویض کئے جائیں گے

Posted On: 27 FEB 2024 10:53AM by PIB Delhi

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے وگیان بھون میں 5 مارچ 2024 کو   پہلے پے جل سرویکشن ایوارڈز دینے کا اعلان کیا ہے۔   صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو اس تقریب کی صدارت کریں گی  جہاں شہروں اور ریاستوں کو پانی کے شعبے میں ان کی شاندار کارکردگی کے لیے اعزاز سے نوازا جائے گا۔

شہروں اور ریاستوں کے نمایاں کارناموں کی عکاسی کرتے ہوئے 130 ایوارڈز   سے نوازا جائے گا۔ یہ اعزاز مختلف زمروں پر محیط ہیں، اہم  پے جل گولڈ، سلور، اور برونز سٹی ایوارڈز، جہاں گولڈ ان کی متعلقہ آبادی کے زمرے  کے لحاظ سے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے  (سرفہرست ) (1 سے 10 لاکھ، 10 سے 40 لاکھ، اور 40 لاکھ سے زیادہ) کی نشاندہی کرتا ہے۔ چاندی دوسری پوزیشن اور کانسہ تیسری پوزیشن کو ظاہر کرتا ہے۔ ایوارڈز بہترین  آبی ذخائر ،  ہمہ گیری کے معاملے میں  سرفہرست رہنے والوں ، آبی ذخائر کو ازسرنو استعمال کے لائق بنانے کے علم برداروں ، آبی عمدگی شہروں میں ان کے نفیس انتظام اور مقتدرامرت2.0 سال کے لئے  روٹیٹنگ ٹرافی (گردش کرنے والی ٹرافی) کے لئے تفویض کئے جائیں گےا۔ امرت 2.0 کے تحت 485 شہروں میں کی گئی باریکی بینی سے کی گئی جانچ میں متنوع پیمانے شامل ہیں، جس میں رسائی، کوریج، ٹریٹمنٹ پلانٹ اور گھروں میں پانی کی کوالٹی  اور   آبی ذخائر کی صحت  سے متعلق  پائیداری، ایس سی اے ڈی اے/ فلو میٹر کی دستیابی، اور صاف کئے گئے استعمال شدہ پانی کا ازسرنواستعمال شامل ہیں۔ شہروں کی درجہ بندی اسٹار کی درجہ بندی کے پیمانے پر کی جائے گی، جس میں 5 اسٹار سے  کوئی اسٹار نہیں ، ان کی کارکردگی کو ان اہم معیاروں پر  پرکھاجائے گا۔یہ  تیاری  ان لوگوں کواعزاز دینے کے لیے کی گئی ہے جنہوں نے اپنی برادریوں کے لیے صاف اور دیرپا آبی وسائل کو یقینی بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

1,500 سے زیادہ ایوارڈ یافتگان اور شرکاء کے ایک اجتماع کی میزبانی کے لیے ترتیب دی گئی یہ عظیم الشان تقریب، نہ صرف عمدگی کا جشن منائے گی بلکہ یہ امرت متر پہل کا آغاز بھی ہوگا ، جس میں خواتین کے ایس ایچ جیز ملک بھر میں مختلف مقامات سے براہ راست منسلک ہوں گے۔ 7 سے 9 نومبر 2023 تک امرت 2.0 کے تحت چلائی گئی بصیرت انگیز "پانی کے لئے خواتین، خواتین کے لیے پانی" مہم سے وجود میں آنے والے، امرت مترا کا مقصد شہری پانی کے شعبے میں خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جیز) کو فعال طور پر شامل کرنا ہے، جس میں خواتین کو کلیدی تعاون کرنےوالے کی حیثیت  دی گئی ہےاور گھریلو پانی کے  بندوبست  میں ان کے کردار پر زور  دیا گیا ہے۔   امرت 2.0 پروجیکٹوں  پر عمل درآمد   میں متراس   کو شامل کیا جائے گا ،جس کے تحت  بلنگ،  کلیکشن، لیک کا پتہ لگانے، پلمبنگ کے کاموں، پانی کی کوالٹی  کے نمونے ، اور بنیادی ڈھانچے کی دیکھ بھال جیسی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ امرت متر کا سب سے بڑا مقصد خواتین میں ملکیت کا احساس پیدا کرناہے، روایتی طور پر مردوں کے زیر اثر شعبوں میں شمولیت اور تنوع کو فروغ دینا ہے جبکہ گھرانوں کے لیے پینے کے صاف پانی تک رسائی کو یقینی بنانا اور صنفی عدم مساوات کو دور کرنا ہے۔ متوقع نتائج میں خواتین کے ایس ایچ جیز کی سماجی و اقتصادی حیثیت میں بہتری، امرت 2.0 کے مقاصد کے ساتھ ہم آہنگی، بیداری میں اضافہ، کمیونٹی کے مثبت اثرات، اور مستقبل کے اقدامات کے لیے ایک ماڈل شامل ہیں۔

پے جل سرویکشن نے ماخذ اور شہریوں کے لئے آزاد این اے بی ایل لیب ٹیسٹنگ کے ذریعے صاف پانی کو یقینی بنایا۔ جی آئی ایس سے آراستہ ویب پورٹل، جیو ٹیگنگ، اور انفراسٹرکچر میپنگ کا استعمال کرتے ہوئے، سروے میں درست اور شفاف ڈیٹا حاصل کیاگیا۔ ایک ہزار سے زیادہ سہولیات میں 5 لاکھ گھروں کے جواب اور تشخیص کے ساتھ، اس نے 24,000 سے زیادہ پانی کے نمونوں کی جانچ سمیت ایک جامع تشخیص کو ترجیح دی۔

پے جل سرویکشن کے نتائج سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ یو ایل بی  فیصلہ سازی کو آگے بڑھائیں گے، خدمات کی فراہمی میں اضافہ کریں گے، اور شہریوں کی شمولیت کو فروغ دیں گے، جس سے پانی کے تحفظ اور زیادہ سے زیادہ استعمال کے بارے میں  ملکیت  کا احساس  پیدا ہوگا اور معلومات کو پھیلائے جاسکے گا۔

************

ش ح۔ف ا ۔ م  ص

 (U: 5401)



(Release ID: 2009306) Visitor Counter : 59