وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم کا متحدہ عرب امارات کا دورہ (13- 14 فروری 2024)

Posted On: 10 FEB 2024 5:37PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 13 سے 14 فروری 2024 تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا سرکاری دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم مودی کا 2015 کے بعد سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا یہ ساتواں دورہ ہوگا جبکہ پچھلے آٹھ مہینوں میں یہ تیسرا دورہ ہے۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زائد النہیان سے باہمی  ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنما ممالک کے درمیان اہمیت کی حامل  شراکت داری کو مزید گہرا کرنے، وسعت دینے اور مضبوط کرنے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی ، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور وزیر دفاع عزت مآب شیخ محمد بن راشد المخطوم سے بھی ملاقات کریں گے۔ ان کی دعوت پر وزیراعظم دبئی میں منعقد ہونے والی ورلڈ گورنمنٹ سمٹ 2024 میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے اور سمٹ میں خصوصی کلیدی خطبہ دیں گے۔

وزیر اعظم ابوظہبی میں پہلے ہندو مندر بی اے پی ایس مندر کا افتتاح کریں گے۔ وہ ابوظہبی کے زید اسپورٹس سٹی میں ہونے والے ایک پروگرام میں متحدہ عرب امارات میں بھارتی برادری  سے بھی خطاب کریں گے۔

بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پُرجوش، قریبی اور کثیر جہتی تعلقات ہیں جو مضبوط سیاسی، ثقافتی اور اقتصادی روابط پر مبنی ہیں۔ اگست 2015 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے متحدہ عرب امارات کے تاریخی دورے کے بعد، دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو ایک جامع اہمیت کی حامل شراکت داری  کی سمت وسعت دی گئی ۔ دونوں ممالک نے فروری 2022 میں جامع اقتصادی شراکت داری کے ایک معاہدے (سی ای پی اے) اور جولائی 2023 میں ایک مقامی کرنسی سیٹلمنٹ (ایل سی ایس) سسٹم پر دستخط کیے تاکہ سرحد پار لین دین کے لیے بھارتی  روپے اور اے ای ڈی کے استعمال کو فروغ دیا جا سکے۔

دونوں ممالک 23-2022 میں تقریباً 85 بلین امریکی ڈالر کی دو طرفہ تجارت کے ساتھ ایک دوسرے کے اعلیٰ تجارتی شراکت داروں میں شامل ہیں۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) 2022-23 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے معاملے میں بھارت  میں سرفہرست 4 سرمایہ کاروں میں شامل ہے۔

تقریباً 3.5 ملین پرمشتمل مضبوط اور متحرک بھارتی برادری  نے متحدہ عرب امارات میں سب سے بڑا غیر ملکی گروپ  تشکیل دیاہے۔ اپنے میزبان ملک کی ترقی میں ان کا مثبت اور قابل تعریف تعاون متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہماری بہترین دو طرفہ مصروفیات کا ایک اہم وسیلہ  رہا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ش م ۔ع ن

(U: 4835)

 



(Release ID: 2005198) Visitor Counter : 53