وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم 10 فروری کو ‘وکست بھارت وکست گجرات’ پروگرام سے خطاب کریں گے
وزیر اعظم پورے گجرات میں پردھان منتری آواس یوجنا اور دیگر ہاؤسنگ اسکیموں کے تحت بنائے گئے 1.3 لاکھ سے زیادہ مکانات کا افتتاح اور بھومی پوجن کریں گے
Posted On:
09 FEB 2024 5:41PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 10 فروری 2024 کو دوپہر 1 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ’وکست بھارت وکست گجرات‘ پروگرام سے خطاب کریں گے۔ پروگرام کے دوران، وزیر اعظم پورے گجرات میں پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی) اور دیگر ہاؤسنگ اسکیموں کے تحت بنائے گئے 1.3 لاکھ سے زیادہ مکانات کا افتتاح اور بھومی پوجن انجام دیں گے۔
یہ پروگرام گجرات کے تمام اضلاع میں 180 سے زیادہ مقامات پر منعقد کیا جائے گا، جس کا مرکزی پروگرام ضلع بناس کانٹھا میں منعقد ہوگا۔ ریاست کے وسیع پروگرام میں مختلف سرکاری اسکیموں بشمول ہاؤسنگ اسکیموں کے ہزاروں مستفیدین کی شرکت کا مشاہدہ کیا جائے گا۔ اس پروگرام میں گجرات کے وزیراعلی ، حکومت گجرات کے دیگر وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ایم ایل ایز اور مقامی سطح کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔
*******
ش ح۔ا ک ۔ ج
Uno-4756
(Release ID: 2004573)
Visitor Counter : 93
Read this release in:
Kannada
,
Telugu
,
Bengali-TR
,
Assamese
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Malayalam