وزیراعظم کا دفتر

وکست بھارت وکست گوا پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

Posted On: 06 FEB 2024 4:57PM by PIB Delhi

بھارت ماتا کی جے۔

بھارت ماتا کی جے۔

بھارت ماتا کی جے۔

گوا کے گورنر پی ایس سری دھرن پلئی جی،  یہاں  کے  نوجوان وزیر اعلیٰ پرمود ساونت جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھیوں، دیگر معززین اور گوا کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو۔ سمیست گوینک کارانک، منا-کالجھا ساون نمسکار۔ تمچو موگ انی اروبا پوڈون، مہاکا گوینت یون سادانچ کھوس ستا۔

ساتھیو،

گوا اپنے خوبصورت ساحلوں اور قدرتی حسن کے لیے جانا جاتا ہے۔ گوا ہندوستان اور بیرون ملک  کے لاکھوں سیاحوں کی چھٹیوں کا پسندیدہ مقام ہے۔ کسی بھی  سیزن میں یہاں ایک بھارت  سریشٹھ بھارت مو محسوس کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی گوا کی ایک اور پہچان بھی ہے۔ گوا کی اس سرزمین نے کئی عظیم سنتوں، مشہور فنکاروں اور اسکالرز کو بھی جنم دیا ہے۔ آج میں انہیں بھی یاد کرنا چاہتا ہوں۔ سنت سوہیروب ناتھ امبیے، آدیہ ناٹک کار کرشنا بھٹ باندکر،  محترمہ کیسربائی کیرکر، آچاریہ دھرمانند کوسامبی، اور رگھوناتھ ماشیلکر  جیسی مشہور شخصیات  نے گوا کی شناخت کو  مالا مال کیاہے۔  یہاں سے کچھ دور  پر واقع منگیشی مندر سے  بھارت رتن لتا منگیشکر جی کا  گہرا تعلق  رہا ہے۔ آج لتا دیدی کی پنیہ تتھی  بھی ہے۔ میں انہیں خراج  عقیدت پیش کرتا ہوں۔ یہیں مڈگاؤ کے دامودر سال میں  سوامی وویکانند کو ایک نئی تحریک ملی۔ یہاں کا تاریخی لوہیا میدان اس بات کا ثبوت ہے کہ آج  ملک کے لیے کچھ کرنے کی بات آتی ہے تو گوا کے لوگ کوئی کسر  باقی نہیں چھوڑتے ہیں۔ کنکولم کا چیفٹینس میموریل گوا کی بہادری کی علامت ہے۔

ساتھیو،

اس سال ایک اہم تقریب بھی ہونے جا رہی ہے۔ اسی سال، سینٹ فرانسس زیویئر کے آثار کی نمائش، جسے آپ ’’گوئنچو سائب‘‘ کے نام سے جانتے ہیں،  وہ بھی ہونے والی ہے۔ ہر 2 سال بعد منعقد ہونے والی یہ نمائش ہمیں امن اور ہم آہنگی کا پیغام دیتی ہے۔ مجھے یاد ہے، جارجیا کی  کوئن  سینٹ کیٹیوان کا بھی ذکر  تو میں  من کی بات میں کرچکا ہوں۔ سینٹ کوئن کیٹیوان کے  ہولی ریلکس کو جب ہمارے وزیر خارجہ جارجیا لے کر گئے تو وہاں جیسے ان کا  پورا ملک سڑکوں پر اتر آیا تھا۔ حکومت کے بڑے بڑے نمائندے اس وقت ایئرپورٹ پر آ ئے تھے۔  کرشچئن کمیونٹی اور  دوسرے مذاہب کے لوگ جس طرح گوا میں مل جل کر رہتے ہیں  وہ ایک  بھارت سریشٹھ بھارت کی ایک کی شاندار مثال ہے۔

ساتھیو،

اب سے کچھ دیر قبل گوا کی ترقی کے لیے 1300 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا گیا اور سنگ بنیاد رکھا گیا تھا۔ تعلیم، صحت اور سیاحت سے متعلق یہ پروجیکٹ گوا کی ترقی کو مزید رفتار دیں گے۔ آج یہاں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف واٹر اسپورٹس کے کیمپس کا افتتاح کیا گیا ہے۔ اس سے یہاں پڑھنے اور پڑھانے والوں کی سہولت میں مزید اضافہ ہوگا۔ آج یہاں جس  انٹیگریٹڈ ویسٹ مینجمنٹ فیسیلٹی کا  افتتاح کیا گیا ہےاس سے گوا کو صاف ستھرا رکھنے میں مدد ملے گی۔ آج  یہاں 1900 سے زائد نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں کے لیے تقرری نامہ دیا گیا ہے۔ میں آپ سبھی کو  ان تمام فلاحی کاموں کے لیے  بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

میرے پریوار جنو،

گوا رقبے اور آبادی کے لحاظ سے  بھلے ہی چھوٹا  ہے لیکن سماجی تنوع کے لحاظ سے ہمارا گوا بہت بڑا ہے۔ یہاں مختلف معاشروں کے لوگ، مختلف مذاہب کے ماننے والے لوگ  ایک ساتھ رہتے ہیں، کئی پیڑھیوں سے رہتےہیں اس لیے گوا کے یہی لوگ  جب  بار بار بی جے پی کی حکومت کا انتخاب  کرتے ہیں تو اس کا پیغام پورے ملک میں جاتا ہے۔ بی جے پی کا منتر سب کا ساتھ، سب کا وکاس  کا ہے۔ ملک میں کچھ پارٹیوں  نے ہمیشہ ڈر پھیلانے کی لوگوں میں  جھوٹ پھیلانے کی سیاست کی ہے۔ لیکن گوا نے ایسی پارٹیوں کو کرارا  جواب دیا ہے اور بار بار دیا ہے۔

ساتھیو،

اپنے اتنے برسوں کے  راج میں گوا کی بی جے پی حکومت نے گڈ گورننس کا ایک ماڈل تیار کیا ہے۔’’سویم پورن گوا‘‘ اس  مہم کو جس طرح گوا  میں رفتار دے رہا ہے وہ واقعی بے مثال ہے۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ آج گوا کے لوگوں کا شمار ملک کے سب سے خوش حال لوگوں میں ہوتا ہے۔ ڈبل انجن کی وجہ سے گوا کی ترقی کی گاڑی تیز رفتار سے آگے بڑھ رہی ہے۔ گوا وہ ریاست ہے جہاں 100 فیصد گھروں میں نل سے  جل پہنچ رہا ہے۔ گوا وہ ریاست ہے جہاں 100 فیصد گھروں میں بجلی کا کنکشن ہے۔ گوا وہ ریاست ہے جہاں گھریلو ایل پی جی  کی کوریج 100 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ گوا وہ ریاست ہے جو مکمل طور پر مٹی کے تیل سے پاک ہے۔ گوا مکمل طور پر کھلے میں رفع حاجت سے پاک ریاست بن گیا ہے۔ گوا نے مرکزی حکومت کی کئی اہم  اسکیموں میں 100 فیصد سیچوریشن حاصل کیا ہے اور ہم سب جانتے ہیں، جب سیچوریشن ہوتا ہے تو امتیازی سلوک ختم ہو جاتا ہے۔ جب سیچوریشن ہوتا ہے تو پورا فائدہ ہر مستفید کو پہنچتا ہے۔ جب سیچوریشن ہے تو لوگوں کو اپنا حق حاصل کرنے کے لیے رشوت نہیں دینی پڑتی۔ اس لیے میں بار بار کہتا ہوں کہ سیچوریشن حقیقی سیکولرازم ہے۔ سیچوریشن حقیقی سماجی انصاف ہے۔ یہی سیچوریشن گوا کو ، ملک  کو مودی کی  گارنٹی ہے۔ اسی سیچوریشن کے مقصد کے لئے،  ابھی ملک میں وکست بھارت سنکلپ یاترا  چل؛ائی گئی تھی۔ گوا میں بھی 30 ہزار سے زیادہ لوگ اس یاترا سے جڑے۔  جو کچھ لوگ سرکاری اسکیموں سے محروم  رہ گئے تھے انہیں بھی مودی کی گارنٹی والی گاڑی سے کافی فائدہ ملا ہے۔

بھائیو اور بہنو،

چند دن پہلے  جو بجٹ  آیا ہے اس میں بھی   سیچوریشن کے  غریب سے غریب  کی خدمت  ہمارے عزم کو  تقویت دی  ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ ہم نے 4 کروڑ غریب خاندانوں کو  پکا مکان فراہم کرنے کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔ اب ہماری گارنٹی ہے کہ ہم مزید 2 کروڑ خاندانوں کو گھر بنا کر دیں گے۔ اور میں گوا کے میرے ساتھیو ، آپ سے بھی  کہتا ہوں، آپ کے گاؤں میں ، آپ کے علاقے میں، اگر کوئی خاندان پکے گھر سے چھوٹ گیا ہو، اگر  آج  بھی وہ جھگی جھونپڑی میں رہتا ہے ، تو انہیں بتا نا  کہ مودی جی آ ئے تھے، مودی جی نے   گارنٹی دی  ہے کہ آپ کا مکان بھی  پکا بن  جائے گا۔ اس بجٹ میں پی ایم آواس یوجنا کے تحت اس کی توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔ ہم نے 5 لاکھ روپے تک کے  مفت علاج  کی  سہولت دینے والی آیوشمان یوجنا کی بھی توسیع کی ہے۔ اب آشا ورکر اور آنگن واڑی ورکرز کو بھی مفت علاج کی  گارنٹی مل گئی ہے۔

ساتھیو،

اس بجٹ میں ہمارے ماہی گیر ساتھیوں پر بھی بہت زیادہ توجہ دی گئی ہے۔ متسیہ سمپدا یوجنا کے تحت ملنے والی مدد  اب اور بڑھائی جائے گا۔ اس سے ماہی گیروں کو مزید سہولیات اور وسائل میسر آئیں گے۔ اس سے سی فوڈ کی برآمد میں بہت زیادہ اضافہ ہوگا اور ماہی گیروں کو زیادہ رقم ملے گی۔ اس طرح کی کوششوں سے ماہی گیری کے شعبے میں ہی لاکھوں نئے روزگار  پیدا ہونے کا امکان ہے۔

ساتھیو،

ماہی پروری کرنے والوں کے مفاد میں  جتنا کام ہماری حکومت نے کیا ہے اتنا کسی نے پہلے نہیں  کیا۔  ہم نے  ہی  ماہی پروری کرنے والوں کے لئے  الگ وزارت بنائی۔ ہم نے ہی ماہی پروری کرنے والوں  کو کسان کریڈٹ کارڈ کی سہولت دی ۔ ہماری حکومت نے ماہی پروری کرنے والوں کی بیمہ کی رقم ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر پانچ لاکھ روپے کر دیا ہے۔  ان کی کشتیوں کو جدید بنانے کے لیے  ہماری حکومت سبسڈی بھی دے رہی ہے۔

بھائیو اور بہنو،

بی جے پی کی ڈبل انجن والی حکومت غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے بڑی اسکیمیں چلانے کے ساتھ انفراسٹرکچر پر ریکارڈ سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ آپ خود دیکھ رہے ہیں کہ ملک میں  کتنی تیزی سے روڈ، ریل اور  ایئر پورٹ کی توسیع ہورہی ہے۔ اس سال کے بجٹ میں اس کے لیے 11 لاکھ کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ جبکہ 10 سال پہلے انفراسٹرکچر پر 2 لاکھ کروڑ روپے سے بھی کم خرچ کیا جاتا تھا۔ جہاں بھی ترقی  پروجیکٹ چلتے ہیں وہاں روزگار کے نئے امکانات  پیدا ہوتے ہیں۔ اس سے ہر شخص کی آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے۔

ساتھیو،

ہماری حکومت گوا میں کنکٹی وٹی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اسے لاجسٹک ہب بنانے کے لیے بھی کام کر رہی ہے۔ ہم نے جو گوا میں منوہر  انٹرنیشنل ایئر پورٹ  بنایا ہے اس سے لگاتار ملکی  اور بین الاقوامی پروازیں  جڑ رہی ہیں۔ گزشتہ سال ملک کے دوسرے  سب سے طویل  کیبل برج - نیو زَواری برج  کو قوم کے نام وقف کیا گیا تھا۔ گوا میں بنیادی ڈھانچے کی تیز رفتار ترقی، نئی سڑکیں، نئے پل، نئے ریلوے روٹ، نئے تعلیمی ادارے، سبھی کچھ یہاں کی ترقی کو ایک نئی رفتار دینے والے ہیں۔

ساتھیو،

ہندوستان  ہمیشہ سے نیچر، کلچر اور ہیریٹیج  کے لحاظ سے  مالا مال  رہا ہے۔ دنیا میں لوگ  الگ الگ  قسم کی سیاحت کے لیے مختلف ممالک  میں جاتے ہیں۔ ہندوستان میں ہر قسم کی سیاحت ایک ہی  ملک میں، ایک ہی  ویزا پر دستیاب ہے۔ لیکن 2014 سے پہلے  جو حکومت ملک میں تھی اس نے ان سب پر  اتنی  توجہ نہیں دی۔ پہلے کی حکومتوں میں  سیاحتی مقامات کی ترقی کے لئے  ہمارے  سمندری ساحلوں کی ترقی کے لئے، جزائر کی ترقی کے لیے کوئی وژن نہیں تھا۔ اچھی سڑکوں، اچھی ٹرینوں اور  ایئر پورٹ کی کمی  کی وجہ سے  کئی  سیاحتی مقامات گمنام رہے۔  گزشتہ 10 سالوں میں یہ ساری خامیوں ہم نے  دور کرنے کی کوشش کی ہے۔ گوا کی ڈبل انجن حکومت بھی یہاں کے سیاحت کے  امکانات کو وسعت دے  رہی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ گوا کے اندرونی علاقوں میں ایکو ٹورازم کو فروغ ملے۔ اس  کا فائدہ براہ راست  ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو ہو گا۔ جب گوا کے گاؤوں میں سیاح پہنچیں گے تو وہاں روزگار کے  زیادہ  مواقع پیدا ہوں گے۔ پنجی سے  ریس میگوس  کو جوڑنے والا روپ وےبننے کے  بعد یہاں سیاحوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس پروجیکٹ کےلئے  جدید سہولیات بھی  ڈیولپ کی جائیں گی۔ فوڈ کورٹ، ریستوراں،  ویٹنگ روم سمیت مختلف سہولیات  ہونے سے ، یہ گوا میں دلچسپی کا ایک نیا مرکز بن جائے گا۔

ساتھیو،

ہماری حکومت اب گوا کو  ایک نئی قسم کے سیاحتی مقام کے طور پر فروغ  دے رہی ہے۔ یہ ہے  کانفرنس ٹورازم ۔ آج صبح ہی میں انڈیا انرجی ویک کے ایونٹ میں تھا۔ گوا میں  جی 20 کی بھی  کئی اہم میٹنگیں ہوئی ہیں۔ گوا نے گزشتہ برسوں میں بڑی  بڑی ڈپلومیٹک  میٹنگوں کی بھی میزبانی کی ہے۔ ورلڈ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ، ورلڈ بیچ والی بال ٹور، فیفا انڈر  17 ویمن فٹ بال ورلڈ کپ...  37 ویں نیشنل گیمز... ان بھی کا اہتمام بھی گوا میں  ہی ہوا ہے۔ ایسے ہر  ایونٹ سے گوا کا نام اور گوا کی شناخت پوری دنیا میں پہنچ رہی ہے۔ آنے والے برسوں میں ڈبل انجن  حکومت گوا کو  ایسے پروگراموں کو بڑا مرکز بنانے جا رہی ہے۔ اور آپ  بھی جانتے ہیں کہ اس طرح کی ہر  پروگرام سے گوا کے لوگوں کو روزگار  ملتا، یہاں کے لوگوں کی آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے۔

ساتھیو،

گوا میں  نیشنل گیمس کے لئے جو  جدید اسپورٹس انفرا اسٹرکچر یہاں تیار کیا گیا ہے، وہ بھی یہاں کے کھلاڑیوں  اور ایتھلیٹس کی بہت  مدد کرے گا۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ جب گوا میں وکست بھارت سنکلپ یاترا چل رہی تھی، تو  اس دوران نیشنل گیمز میں حصہ لینے والے گوا کے کھلاڑیوں کو بھی اعزاز سے نوازا گیا تھا۔ میں گوا کے ایسے ہر نوجوان کھلاڑی کو پھر سے  مبارکباد دیتا ہوں۔

اور ساتھیو،

جب کھیلوں کا اتنی بات ہورہی ہے تو گوا کی فٹبال کو کون بھول سکتا ہے؟ آج بھی گوا کے فٹ بال کھلاڑی  یہاں کے  فٹ بال کلب ملک اور دنیا میں اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں۔ فٹ بال جیسے کھیل میں  بیش بہا خدمات  کے لیے  گوا کے  ہی برہمانند سنکھاؤکر جی کو  ہماری حکومت نے دو سال پہلے  پدم ایوارڈ سے نوازا تھا۔ آج ہماری حکومت کھیلو انڈیا کے ذریعے یہاں فٹ بال سمیت کئی کھیلوں کو فروغ دے رہی ہے۔

ساتھیو،

اسپورٹ اور ٹورزم کے علاوہ پچھلے کچھ برسوں  س ے گوا کی ایک اور شناخت ملک  بھرمیں بنی ہے۔ ہماری حکومت گوا کو ایک بڑے تعلیمی مرکز کے طور پر فروغ دے رہی ہے۔ یہاں کے بہت سے ادارے ملک بھر کے طلباء کے لیے ڈریم انسٹی ٹیوٹ  بن چکے ہیں۔ آج  جو نئے انسٹی ٹیوٹ شروع ہوئے ہیں وہ بھی  گوا کے نوجوانوں کو ملک میں پیدا ہونے والے نئے مواقع کے لیے  تیار کریں گے۔ نوجوانوں کے لیے  ہماری حکومت نے بجٹ میں  ایک  اہم اعلان کیا ہے۔  ریسرچ اور اختراع  پر  ایک لاکھ کروڑ روپے کا فنڈ بنایا جائے گا۔ اس سے ٹیکنالوجی کے میدان میں  اختراع کو فروغ ملے گا۔ اور اس سے فائدہ  صنعت کو ہوگا، ہمارے نوجوانوں کو ہوگا۔

بھائیو اور بہنو،

گوا کی تیز رفتار ترقی کے لیے سب کا پریاس  ضروری ہے۔ مجھے گوا کے  سبھی پریوار جنوں پر  پورا بھروسہ ہے۔ مجھے یقین ہے کہ مودی کی گارنٹی سے گوا کے ہر خاندان کی زندگی  بہتر ہو گی۔  پھر ایک بار آپ سبھی کو ان ترقیاتی کاموں کے لیے  بہت بہت مبارکباد  پیش کرتا ہوں۔

بہت بہت شکریہ۔

بھارت ماتا کی جے۔

بھارت ماتا کی جے۔

بھارت ماتا کی جے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔  ا گ۔ ن ا۔

U- 4514



(Release ID: 2003233) Visitor Counter : 54