وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے گوا میں  سمندری بقا کے مربوط تربیتی مرکز ، او این جی سی انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کیا

Posted On: 06 FEB 2024 2:39PM by PIB Delhi

وزیر اعظم نریندر مودی نے  آج گوا میں  سمندری بقا کے مربوط تربیتی مرکز ، او این جی سی انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کیا۔ جناب مودی نے پانی کے اندر بچنے کی مشقوں کے بارے میں بریفنگ اور تربیتی مرکز کے مظاہرے کا نظارہ بھی کیا۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

گوا میں او این جی سی کے  سمندری بقا کے مرکز (سی سروائیول سینٹر) کو قوم کے نام وقف کرتے ہوئے خوشی ہوئی ہے۔ یہ جدید ترین مرکز ہندوستان کے لیے سمندری بقا کے تربیتی ماحولیاتی نظام میں ایک نشان بنانے کا ایک اہم لمحہ ہے۔ سخت اور شدید ہنگامی ردعمل کی تربیت کی پیشکش، یہ یقینی بنائے گی کہ بہت سی جانیں بروقت بچائی جائیں گی۔

وزیر اعظم کے ساتھ گوا کے وزیر اعلیٰ جناب پرمود ساونت اور پٹرولیم، تیل اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری کے علاوہ دیگر لوگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

او این جی سی سی سروائیول سینٹر

او این جی سی سمندری بقا کا سنٹر، سمندری بقا کے مربوط تربیتی مرکز کے طور پر تیار کیاگیا ہے، جو اپنی نوعیت کا پہلا مرکز ہے۔ اس کا مقصد عالمی معیارات کے لئے ہندوستان کے سمندر کے بقاکے تربیتی ماحولیاتی نظام کو آگے بڑھانا ہے۔ توقع ہے کہ اس کے لئے 10000 سے 15000  عملے کو سالانہ تربیت دی جائے گی۔  نقلی اور کنٹرول شدہ سخت موسمی حالات میں مشقیں تربیت حاصل کرنے والوں کی سمندری بقا کی صلاحیتوں کو بڑھاتی ہیں اور اس طرح حقیقی زندگی کی آفات سے محفوظ طریقے سے بچنے کے امکانات کو ممکنہ طور پر بڑھاتی ہیں۔

***

ش ح۔ ح ا ۔ ک ا


(Release ID: 2003019) Visitor Counter : 85