صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وکست بھارت سنکلپ یاترا


دو لاکھ 34ہزار سے زیادہ وکست بھارت ہیلتھ کیمپوں میں لوگوں کی کل آمد 7.22 کروڑ سے تجاوز

کیمپوں میں 2.78 کروڑ سے زیادہ آیوشمان کارڈ بنائے گئے

تین کروڑ85لاکھ  سے زیادہ لوگوں کی ٹی بی کی جانچ کی گئی اور 11.80 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو صحت عامہ کی اعلیٰ سہولیات کیلئے ریفر کیا گیا

بیالیس لاکھ 30ہزار سے زیادہ لوگوں کی سکیل سیل کی بیماری کی جانچ کی گئی اور تقریباً 71,000 کو صحت عامہ کی اعلیٰ سہولیات کے لیے بھیجا گیا

Posted On: 06 FEB 2024 12:00PM by PIB Delhi

جاری وکست بھارت سنکلپ یاترا کے تحت، اب تک گرام پنچایتوں اور شہری بلدیاتی اداروں میں منعقد کئے گئے 2,34,259 ہیلتھ کیمپوں میں مجموعی طور پر 7,22,69,014 افراد پہنچے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002AEWR.jpg

ہیلتھ کیمپوں میں درج ذیل سرگرمیاں انجام دی  جا رہی ہیں۔

آیوشمان بھارت - پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی- پی ایم جے اے وائی): وکست بھارت سنکلپ یاترا کے لیے صحت وکنبہ بہبود کی وزارت کی فلیگ شپ اسکیم کے تحت، آیوشمان ایپ کا استعمال کرتے ہوئے آیوشمان کارڈ بنائے جا رہے ہیں اور مستفیدین کو فیزیکل کارڈ تقسیم کیے جارہے ہیں۔ اب تک 51,03,942 فزیکل کارڈ تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ مجموعی طور پر، اب تک 2,78,86,460 کارڈ بنائے جا چکے ہیں۔

تپ دق (ٹی بی): ٹی بی کے مریضوں کی اسکریننگ علامات کی جانچ، تھوک کی جانچ، اور جہاں بھی دستیاب ہو این اے اے ٹی مشینوں کے ذریعے کی جاتی ہے۔ ٹی بی کے مشتبہ معاملات کو اعلیٰ سہولیات کے لیے ریفر کیا جاتا ہے۔ 82 ویں دن کے اختتام تک، 3,85,73,277 سے زیادہ لوگوں کی اسکریننگ کی جا چکی ہے جن میں سے 11,80,445 کو صحت عامہ کی اعلیٰ سہولیات کے لیے بھیجا گیا ہے۔

پردھان منتری ٹی بی مکت بھارت ابھیان (پی ایم ٹی بی ایم  بی اے) کے تحت، نِکشے متروں سے مدد حاصل کرنے کے لیے ٹی بی سے متاثرہ مریضوں کی رضامندی لی جا رہی ہے۔ نکشے متر بننے کے خواہشمند حاضرین کو موقع پر ہی رجسٹریشن کی سہولت  بھی فراہم کی جارہی ہے۔ پی ایم ٹی بی ایم بی اے کے تحت کل 4,17,894 مریضوں نے رضامندی دی ہے اور 1,18,546 نئے نکشے متر رجسٹر کیے گئے ہیں۔

نکشے پوشن یوجنا (این پی وائی) کے تحت، ٹی بی کے مریضوں کو براہ راست فائدہ کی منتقلی کے ذریعے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ اس مقصد کے لیے زیر التواء مستفیدین کے بینک کھاتوں کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں اور کھاتوں کو آدھار سےجوڑا جارہا ہے۔ ایسے 87,129 مستفیدین کی تفصیلات جمع کی گئی ہیں۔

سیکل سیل کی بیماری: غالب قبائلی آبادی والے علاقوں میں، اہل آبادی (40 سال تک کی عمر تک) کی اسکریننگ ایس سی ڈی کے لیے پوائنٹ آف کیئر(پی او سی) ٹیسٹ کے ذریعے یا حل پذیری کے ذریعے سکیل سیل کی بیماری (ایس سی ڈی) کا پتہ لگانے کے لیے کی جا رہی ہے۔ جانچ ٹیسٹ پازیٹیو آنے والے معاملات کو بندوبست کے لیے اعلیٰ مراکز کو بھیجا جا رہا ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 42,30,770 افراد کی اسکریننگ کی جاچکی ہے، جن میں سے 70,995 پازیٹیو پائے گئے اور انہیں صحت عامہ کی اعلیٰ سہولیات کیلئے ریفر کیا گیا۔

غیر متعدی امراض (این سی ڈی): ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے لیے اہل آبادی (30 سال یا اس سے زیادہ) کی اسکریننگ کی جا رہی ہے اور پازیٹیو ہونے کے شبہ والے معاملات کو اعلیٰ مراکز کو ریفر کیا جا رہا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے لیے تقریباً 5,40,90,000 لوگوں کی اسکریننگ کی گئی ہے۔ 20,20,900 سے زیادہ لوگوں کو ہائی بلڈ پریشر کے پازیٹیو  ہونے کا شبہ تھا اور 14,31,100 سے زیادہ کو ذیابیطس کا شبہ تھا اور 30,50,100 سے زیادہ لوگوں کو صحت عامہ کی اعلیٰ سہولیات کے لیے بھیجا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003KGO8.png

بیلگاوی، کرناٹک

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004QLY7.png

دُرگ، چھتیس گڑھ

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005KFKO.png

گوڈّا،جھارکھنڈ

پس منظر:

وکست بھارت سنکلپ یاترا کا آغاز 15 نومبر کو وزیر اعظم نے جھارکھنڈ کے کھونٹی سے کیا تھا تاکہ ملک بھر میں مرکزی حکومت کی اسکیموں کے فوائد کی تکمیل کی جا سکے۔ وکست بھارت سنکلپ یاترا کے تحت موقع پر خدمات کے ایک حصے کے طور پر، گرام پنچایتوں میں آئی ای سی وین کے رکنے کے مقامات پر ہیلتھ کیمپوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م م۔ع ن

(U: 4481)


(Release ID: 2002942) Visitor Counter : 92