وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے استاد ذاکر حسین اور دیگر کو، گرامیز میں ’بہترین عالمی موسیقی‘ کا ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد دی
Posted On:
05 FEB 2024 2:51PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ’بہترین عالمی موسیقی‘ کے لیے گریمی ایوارڈ جیتنے پر آج موسیقاروں استاد ذاکر حسین، راکیش چورسیا، شنکر مہادیون، سیلواگنیش وی اور گنیش راجگوپالن کو مبارکباد دی۔
ایک فیوژن میوزک گروپ، ان کے بینڈ’شکتی‘نے ’اس لمحے‘ کے لیے باوقار ایوارڈ جیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی غیر معمولی صلاحیتوں اور موسیقی کے تئیں ان کی لگن نے دنیا بھر کے دل جیت لیے ہیں، جس پر ہندوستان کو فخر ہے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’ ذاکر حسین، راکیش چورسیا، شنکر مہادیون، سیلواگنیش وی اور گنیش راجگوپالن، ’ گریمی‘ میں آپ کی غیر معمولی کامیابی پر مبارکباد! آپ کی غیر معمولی صلاحیتوں اور موسیقی کے تئیں لگن نے دنیا بھر کے دل جیت لیے ہیں۔ جس پرہندوستان کو فخر ہے! یہ کامیابیاں آپ کی مسلسل محنت کا منھ بولتا ثبوت ہیں۔ اس سے فنکاروں کی نئی نسل کو بڑے خواب دیکھنے اور موسیقی میں مہارت حاصل کرنے کی ترغیب بھی ملے گی۔‘‘
************
ش ح۔ ا ع ۔ م ش
(U: 4417)
(Release ID: 2002561)
Visitor Counter : 76
Read this release in:
Kannada
,
Tamil
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Telugu
,
Malayalam