وزارت خزانہ

مرکزی وزیر محترمہ نرملا  سیتا رمن نے ‘امرت کال’ کے لیے حکمت عملی پیش کی


بروقت اور مناسب مالیہ ، درست ٹیکنالوجیز اور ایم ایس ایم ایز  کے لیے مناسب تربیت- حکومت کے لیے ایک پالیسی ترجیح

پنچ امرت  کے اہداف کے خطوط پر ، حکومت کم وسائل پر مبنی اعلیٰ اور زیادہ اقتصادی  ترقی   کے لیے سہولت فراہم کرے گی ؛ توانائی کی سکیورٹی کے لیے بھی کام کرے گی

حکومت اگلی نسل کی اصلاحات کو اپنائے گی اور ریاستوں اور متعلقہ فریقین کے ساتھ ‘اصلاح، کارکردگی اور تبدیلی’ کے لیے اتفاق رائے پیدا کرے گی

Posted On: 01 FEB 2024 12:50PM by PIB Delhi

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیرمحترمہ نرملا  سیتا رمن نے ‘ امرت کال ’  کے لیے حکمت عملی پیش کی ہے ۔ آج پارلیمنٹ میں 25-2024 ء کا عبوری بجٹ  پیش کرتے ہوئے، وزیر خزانہ نے کہا کہ "ہماری حکومت کے لیے یہ ایک اہم پالیسی ترجیح ہے کہ وہ  بہت چھوٹی ،چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں ( ایم ایس ایم ای )  کے لیے بروقت اور مناسب مالیہ،  درست ٹیکنالوجیز اور مناسب تربیت کو یقینی بنائے تاکہ وہ ترقی کرے اور عالمی سطح پر مسابقت کرے ۔ اس مجموعی پالیسی میں  ، ان کی ترقی کو آسان بنانے کے لیے ریگولیٹری ماحول کو آسان بنانا بہت اہم ہے ۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ‘‘ پنچ امرت کے اہداف کے ساتھ ہم آہنگ بناتے ہوئے، ہماری حکومت اعلیٰ اور  کم وسائل سے موثر اقتصادی ترقی کو برقرار رکھنے میں سہولت فراہم کرے گی۔’’  انہوں نے  اس بات کو اجاگر کیا کہ یہ دستیابی، رسائی اور  استعمال کے لحاظ سے توانائی کی سکیورٹی  کے لیے کام کرے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VP4A.jpg

 

محترمہ سیتا رمن نے بتایا کہ ‘اصلاح، کارکردگی اور تبدیلی’  کے اصول سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے، حکومت جدید اصلاحات کو اپنائے گی اور مؤثر نفاذ کے لیے ریاستوں اور متعلقہ فریقوں کے  درمیان اتفاق رائے پیدا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ‘‘ ہماری حکومت ایسی اقتصادی پالیسیاں اپنائے گی ، جو ترقی کے فروغ اور پائیدار ی کو یقینی بنائیں، جامع اور پائیدار ترقی کے لیے سہولت فراہم کریں، پیداواریت  میں اضافہ کریں، سبھی  کے لیے مواقع پیدا کریں، ان کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد کریں اور توانائی کی سرمایہ کاری اور خواہشات کو پورا کرنے کے لیے وسائل پیدا کرنے میں تعاون کریں۔ ’’

وزیر  موصوف نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے حکومت مالیاتی شعبے کو سائز، صلاحیت، مہارت اور ریگولیٹری فریم ورک کے لحاظ سے تیار کرے گی۔

*********

(ش ح۔ و ا  ۔ ع ا)

U.No. 4232



(Release ID: 2001365) Visitor Counter : 58