وزارت خزانہ
ہمارے نوجوان کھیلوں میں نئی بلندیوں کو سر کررہے ہیں اس پر ملک کو فخر ہے: مرکزی وزیر خزانہ
بجٹ میں نوجوانوں کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے کا کورپس قائم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے
ہمارے ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے نوجوانوں کے لیے، یہ ایک سنہرا دور ہو گا: محترمہ نرملا سیتارامن
Posted On:
01 FEB 2024 12:42PM by PIB Delhi
خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے عبوری بجٹ 2024-25 میں ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا پرایاس‘ کے منتر کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو ہمارے نوجوانوں پر فخر ہے کہ وہ کھیلوں میں نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔
کھیلوں میں نوجوان
سال 2023 میں ایشین گیمز اور ایشین پیرا گیمز میں اب تک کی تمغوں کی سب سے بڑی تعداد اعتماد کی اعلی سطح کی عکاسی کرتی ہے۔ اپنی بجٹ تقریر میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’ سال 2023 میں شطرنج کے ماہر اور ہمارے نمبر ون رینک کے کھلاڑی پرگنندھا نے موجودہ عالمی چیمپئن میگنس کارلسن کو سخت ٹکر دی ہے۔ شطرنج میں ہندوستان کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا ’’آج، ہندوستان میں 80 سے زیادہ شطرنج کے گرینڈ ماسٹرز موجود ہیں جبکہ 2010 میں ان کی تعداد محض 20 تھی۔
ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے نوجوانوں کے لئے کورپس
محترمہ نرملا سیتا رمن نے بجٹ پیش کرتے ہوئے پچاس سالہ بلاسودی قرض کے ساتھ ایک لاکھ کروڑ روپے کا ایک کورپس قائم کرنے کی تجویز پیش کی۔ یہ کورپس طویل مدتی مالی اعانت فراہم کرے گا یا طویل مدتی رئ فائننسنگ کرے گا جس کا سود یا تو بالکل نہیں ہوگا یا بہت کم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے یکنالوجی استعمال کرنے والے نوجوانوں کے لیے یہ سنہری دور ہوگا اور ایسے پروگراموں کی ضرورت ہے جو ہمارے نوجوانوں اور ٹیکنالوجی کی طاقتوں کو یکجا کریں۔ محترمہ نرملا سیتا رمن نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کورپس نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کرے گا کہ وہ ابھرتے ہوئےشعبوں میں تحقیق اور اختراع کو نمایاں طور پر بڑھائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا گ۔ ن ا۔
U-4246
(Release ID: 2001348)
Visitor Counter : 104
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam