وزارت خزانہ

دستیاب  سہولتوں اور خدمات کے معیار کی بنیاد پر مشہور سیاحتی مراکز کی درجہ بندی کے لیے ایک لائحہ عمل تیار کیا جائے گا : مرکزی وزیر خزانہ


مشہور  سیاحتی مراکز کی ترقی کی مالی اعانت کے لیے ریاستوں کو طویل مدتی سود سے مبرا قرضے فراہم کیے جائیں گے

بندرگاہوں  کی  کنیکٹیوٹی، سیاحت کے بنیادی ڈھانچے  اور لکشدیپ  سمیت ہمارے جزائر میں سہولیات فراہم کرنے کے پروجیکٹس

Posted On: 01 FEB 2024 12:46PM by PIB Delhi

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں عبوری بجٹ 2024-25 پیش کرتے ہوئے 2047 تک وکست بھارت کے وژن کو حاصل کرنے کے لیے سیاحتی مراکز کی جامع ترقی پر زور دیا۔

مشہور سیاحتی مراکز

محترمہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ریاستوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ مشہور سیاحتی مراکز کی جامع ترقی کریں، عالمی سطح پر ان کی برانڈنگ اور مارکیٹنگ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مماثلت کی بنیاد پر اس طرح کی ترقی کی مالی اعانت کے لیے ریاستوں کو طویل مدتی سود سے پاک  قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ سیاحتی مراکز کی جامع ترقی کو فروغ دینے کے لیے سہولیات اور خدمات کے معیار پر مبنی مراکز کی درجہ بندی کے لیے ایک لائحہ عمل  تیار کیا جائے گا۔

گھریلو سیاحت

مرکزی وزیر خزانہ نے اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ ہندوستان کا متوسط طبقہ بھی اب سفر اور سیاحت کرنے کی خواہش رکھتا ہے اور سیاحت، بشمول مذہبی یاترا، مقامی صنعت کاری کے لیے بے پناہ مواقع رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے تسلسل میں، گھریلو سیاحت کے ابھرتے ہوئے جوش سے نمٹنے کے لیے، لکشدیپ سمیت جزیروں پر بندرگاہوں کی کنیکٹی ویٹی ، سیاحت کے بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کے پروجیکٹس شروع کیے جائیں گے اور اس سے روزگار پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001602R.jpg

 

گھریلو سیاحت کے علاوہ، ہندوستان کی گوناگونیت عالمی سطح پر مشہور و معروف  ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ 60 مقامات  پر جی 20 اجلاسوں کے انعقاد کی کامیابی نے ہندوستان کی گوناگونیت کو عالمی سامعین کے سامنے پیش کیا اور ملک کی  اقتصادی طاقت نے ہندستان کو کاروباری سیاحت  اور کانفرنس سیاحت کے لیے ایک پرکشش مقام بنا دیا ہے۔

*****

UNO- 4236

ش ح۔ م ع۔ ج



(Release ID: 2001346) Visitor Counter : 49