وزارت خزانہ
حکومت نے سولہویں مالی کمیشن کے ارکان مقرر کئے
Posted On:
31 JAN 2024 10:12AM by PIB Delhi
سولہویں مالی کمیشن کی تشکیل 31دسمبر 2023 کو کی گئی تھی جس میں نیتی آیوگ کے سابق وائس چیئرمین جناب اروند پنگڑھیا کو اس کا چیئرمین بنایا گیا تھا۔
اب صدر جمہوریہ ہند کی منظوری سے درج ذیل ارکان کمیشن کے لئے مقرر کئے گئے ہیں۔
1.
|
جناب اجے نارائن جھا، سابق ممبر، 15ویں مالیاتی کمیشن اور سابق سکریٹری، اخراجات
|
کل وقتی ممبر
|
2.
|
محترمہ اینی جارج میتھیو، سابق خصوصی سکریٹری، اخراجات
|
کل وقتی ممبر
|
3.
|
ڈاکٹر نرنجن راجادھیاکشا، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، آرتھا گلوبل
|
کل وقتی ممبر
|
4.
|
ڈاکٹر سومیا کانتی گھوش، گروپ چیف اکنامک ایڈوائزر، اسٹیٹ بینک آف انڈیا
|
جزوقتی ممبر
|
کمیشن کے کام کاج کی شرائط 31 دسمبر 2023 کو مشتہر کی گئی تھیں۔
سولہویں مالی کمیشن سے 31 اکتوبر 2025 تک اپنی سفارشات پیش کرنے کی درخواست کی گئی، جس میں 1 اپریل 2026 سے شروع ہونے والے 5 سال کی مدت کا احاطہ کیا جائے۔
https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/documents/2024/jan/doc2024131304101.pdf
*****
ش ح۔ ف ا ۔ ج
Uno-4179
(Release ID: 2000773)
Visitor Counter : 162