وزیراعظم کا دفتر
پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے آغاز پر وزیر اعظم کے تبصرے کا متن
Posted On:
31 JAN 2024 11:33AM by PIB Delhi
ساتھیو!
پارلیمنٹ کی اس نئی عمارت میں منعقدہ پہلے اجلاس کے اختتام پر، اس پارلیمنٹ نے ایک بہت ہی باوقار فیصلہ کیا تھا، اور وہ فیصلہ تھا – ناری شکتی وندن ایکٹ۔ اور اس کے بعد 26 جنوری کو بھی ہم نے دیکھا کہ ملک نے کس طرح خواتین کی طاقت کی استطاعت، خواتین کی طاقت کےشوریہ کو اور خواتین کی طاقت کے سنکلپ کا تجربہ کیا ہے۔ اور آج بجٹ اجلاس شروع ہو رہا ہے، تب صدر جمہوریہ دروپدی مرمو جی کی رہنمائی اور کل نرملا سیتا رمن جی کا عبوری بجٹ۔ایک طرح سے یہ نار ی شکتی کےساکشات کار کا تہوار ہے۔
ساتھیو!
میں امید کرتا ہوں کہ پچھلے 10 برسوں میں جس کو جو راستہ نظرآیا اس طرح سے پارلیمنٹ میں سب نے اپنا کام کیا ۔ لیکن میں اتنا ضرور کہوں گا کہ جن کی عادتاً ہنگامہ کرنے کی فطرت بن گئی ہے ، جو عادتاً جمہوری اقدارکو تار تار کرتے ہیں، ایسے سبھی باعزت ارکان پارلیمنٹ آج جب آخری اجلاس میں مل رہے ہیں، تب ضرور خود احتسابی کریں گے کہ دس سال میں انہوں نے جو کیا ، اپنے پارلیمانی حلقے میں بھی 100 لوگوں سے پوچھ لیں،کسی کو یاد نہیں ہوگا ، کسی کو نام بھی پتہ نہیں ہوگا،جنہوں نے اتنا ہنگامہ شور شرابا کیا ہوگا۔لیکن احتجاج کی آواز کتنی ہی شدید کیوں نہ ہو، تنقید شدید سے شدید کیوں نہ ہو، لیکن جس نے ایوان میں اعلی خیالات سے ایوان کو فائدہ پہنچایا ہوگا ، ان کو بہت بڑا طبقہ آج بھی یاد کرتا ہوگا۔
آنے والے دنوں میں بھی جب ایوان کی بحث کوئی دیکھے گا تو ان کا ایک ایک لفظ تاریخ بن کر اجاگر ہوگا اور اس لئے جنہوں نے چاہے اختلاف کیا ہوگا، لیکن عقلی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہوگا ، ملک کے عام آدمی کے مفادات کی فکرکا مظاہرہ کیا ہوگا، ہمارے خلاف سخت سے سخت ردعمل ظاہر کیا ہوگا،اس کے باوجود بھی میں ضرور مانتا ہوں کہ ملک کا ایک بہت بڑا طبقہ ،جمہوریت پسند، سبھی لوگ اس برتاؤ کی تعریف کرتے ہوں گے۔لیکن جنہو ں نے صرف اور صرف منفی،ہنگامہ،شرارت پر مبنی برتاؤ، یہ جو کیا ہوگا ، ان کو شاید ہی کوئی یاد کرے۔ لیکن اب یہ بجٹ اجلاس کا موقع ہے،پچھتاوے کا بھی موقع ہے، کچھ اچھے نقش چھوڑنے کا بھی موقع ہے تو میں ایسےسبھی باعزت اراکین پارلیمنٹ سے درخواست کروں گا کہ آپ اس موقع کو ہاتھ سے جانے نہ دیں۔ بہترین سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ ملک کے مفاد میں اپنے بہترین خیالات کا فائدہ ایوان کو پہنچائیں اور ملک کو بھی جوش و خروش اور امنگ سے بھر دیں۔ مجھے یقین ہے، آپ توجانتے ہیں کہ جب انتخابات کا وقت قریب ہوتا ہے تو عموماً پورا بجٹ نہیں پیش کیا جاتا، ہم بھی اسی روایت پر عمل کرتے ہوئے نئی حکومت کے قیام کے بعد پورا بجٹ آپ کے سامنے پیش کریں گے۔ اس بار ملک کی وزیر خزانہ نرملا جی کچھ رہنما نکات کے ساتھ کل اپنا بجٹ ہم سب کے سامنے پیش کرنے والی ہیں۔
ساتھیو!
مجھے یقین ہے کہ ملک ترقی کی نئی بلندیوں کو عبور کرتے ہوئے مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔ ہمہ جہت ترقی، شمولیت پر مبنی ترقی ہورہی ہے،یہ سفر عوام کے آشیرواد سے مسلسل جاری رہے گا۔ اس یقین کے ساتھ پھر آپ سب کو میرا رام رام۔
*******
ش ح۔ ف ا ۔ ج
Uno-4183
(Release ID: 2000772)
Visitor Counter : 102
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam