امور داخلہ کی وزارت
سبھاش چندر بوس آپدا پربندھن پرسکار دو ہزار چوبیس
اترپردیش کے 60 پیراشوٹ فیلڈ اسپتال کو سبھاش چندر بوس آپدا پربندھن پرسکار-2024 کے لیے ادارہ جاتی زمرے میں منتخب کیا گیا ہے
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند نے آفات کے بندوبست کے شعبے میں افراد اور تنظیموں کے انمول تعاون اور بے لوث خدمات کو تسلیم کرنے اور انہیں اعزاز سے نوازنے کے لیے سبھاش چندر بوس آپدا پربندھن پرسکار کا آغاز کیا ہے
Posted On:
23 JAN 2024 10:27AM by PIB Delhi
سال 2024 ء کے لیے ، اتر پردیش کے 60 پیرا شوٹ فیلڈ اسپتال کو آفات کے بندوبست میں ، اُس کے بہترین کام کے لیے سبھاش چندر بوس آپدا پربندھن پرسکار - 2024 کے لیے ادارہ جاتی زمرے میں منتخب کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند نے ایک سالانہ ایوارڈ کا آغاز کیا ہے ، جسے سبھاش چندر بوس آپدا پربندھن پرسکار کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ یہ پرسکار ، آفات کے بندوبست کے شعبے میں افراد اور تنظیموں کی انمول شراکت اور بے لوث خدمات کے اعتراف کے لیے دیا جاتا ہے ۔ اس ایوارڈ کا اعلان ہر سال 23 جنوری کو نیتا جی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش پر کیا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈ اداروں کے لیے 51 لاکھ روپے نقد اور ایک سرٹیفکیٹ پر مشتمل ہوتا ہے ، جب کہ فرد کے لیے یہ ایوارڈ 5 لاکھ روپے اور سرٹیفکیٹ کے طور پر دیا جاتا ہے ۔
امورِ داخلہ اور امدادِباہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کی رہنمائی میں، ملک نے قدرتی آفات کے دوران ہونے والی ہلاکتوں میں نمایاں کمی کے نتیجے میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے طریقوں، تیاریوں، تخفیف اور ردعمل کے طریقہ کار میں نمایاں بہتری پیدا کی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ مسلسل آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہیں اور کمیونٹی کی تربیت پر زور دیتے ہیں اور جان و مال کے نقصان کو کم کرنے کے لیے متعلقہ فریقین کےذریعے بہترین طریقوں کو اپنانےپر زور دیتے ہیں۔
سال 2024 ء کے ایوارڈ کے لیے ، یکم جولائی ، 2023 ء سے آن لائن نامزدگیوں کی درخواست کی گئی تھی۔ سال 2024 ء کے لیے ایوارڈ اسکیم کی پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے وسیع تشہیر کی گئی تھی ۔ ایوارڈ اسکیم کے جواب میں اداروں اور افراد سے 245 درست نامزدگیاں موصول ہوئی ہیں۔
آفات کے بندوبست کے شعبے میں 2024 ء کا ایوارڈ پانے والوں کے امتیازی کام کا خلاصہ مندرجہ ذیل ہے:
اتر پردیش کا 60 پیرا شوٹ فیلڈ اسپتال 1942 ء میں قائم کیا گیا تھا۔ یہ بھارتی مسلح افواج کا واحد فضائی طبی ادارہ ہے، جسے مختلف عالمی بحرانوں میں اپنی غیر معمولی خدمات کے لیے پہچانا جاتا ہے۔ بنیادی مشن میں قدرتی آفات کے دوران قومی اور بین الاقوامی سطح پر، امن اور جنگ دونوں میں انسانی امداد اور آفات سے راحت ( ایچ اے ڈی آر ) کی کارروائیاں شامل ہیں۔ اس نے اتراکھنڈ کے سیلاب (2013 ء ) ، نیپال کے زلزلے کے دوران آپریشن ’ میتری ‘ (2015 ء ) کے نام سے اور انڈونیشیا سونامی کے دوران آپریشن سمدر میتری (2018 ء ) کے دوران طبی امداد فراہم کی تھی۔ حال ہی میں، فروری 2023 ء میں ترکی اور شام میں آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے کے جواب میں، یونٹ نے تیزی سے 99 رکنی ٹیم کو اکٹھا کیا اور وسائل اور زبان کی رکاوٹ کے باوجود ، ترکی میں ہتائے صوبے کے اسکول کی عمارت میں بھارت کی پہلی لیول-2 کے تحت 30 بستروں والا اسپتال قائم کیا ۔ اس یونٹ نے ’ آپریشن دوست ‘ کے ایک حصے کے طور پر 12 دن کے عرصے میں 3600 مریضوں کو بچاؤ ، ٹرائیج، سرجری، دانتوں کے علاج، ایکس رے اور لیب کی سہولیات سمیت وسیع پیمانے پر طبی خدمات فراہم کیں ۔
………………………………………
ش ح ۔ و ا ۔ ع ا
U.No. 3905
(Release ID: 1998766)
Visitor Counter : 123