وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے وڈودرا میں ہرنی جھیل میں کشتی الٹنے سے ہونے والی اموات پر تعزیت کا اظہار کیا


معاوضے کا اعلان کیا

Posted On: 18 JAN 2024 7:50PM by PIB Delhi

 وزیراعظم جناب نریندر مودی نے وڈودرا کی ہرنی جھیل میں کشتی الٹنے سے ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انھوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ وزیر اعظم قومی راحتی فنڈ سے ہر مرنے والے کے رشتہ داروں کو 2 لاکھ روپے  اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کا معاوضہ دیا جائے گا ۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’وڈودرا کی ہرنی جھیل میں کشتی الٹنے سے ہونے والے جانی نقصان سے دکھی ہوں۔ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔ مقامی انتظامیہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔

پی ایم این آر ایف کی جانب سے ہر مرنے والے کے رشتہ داروں کو 2 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔ زخمیوں کو 50 -50 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیر اعظم‘‘

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 3778



(Release ID: 1997589) Visitor Counter : 66