وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے ہر ہندوستانی کے لئے خوشحال مستقبل کے عزم کا اعادہ کیا ہے جب کہ نیتی آیوگ کے پیپر کے مطابق پچھلے 9 سالوں میں 24.82 کروڑ لوگ کثیر جہتی غربت سے باہر آئے ہیں

Posted On: 15 JAN 2024 7:41PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہمہ جہتی ترقی کی سمت کام جاری رکھنے اور ہر ہندوستانی کے خوشحال مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

وہ آج نیتی آیوگ کی طرف سے کثیر جہتی غربت پر جاری کردہ ایک مباحثہ پیپر پر تبصرہ کر رہے تھے۔ پیپر کے مطابق، 2005-06 کے بعد سے، ہندوستان نے #MPI میں 2013-14 میں 29.17 فیصد سے 2022-23 میں 11.28 فیصد تک نمایاں کمی درج کی ہے جو کہ 17.89 فیصد کی کمی ہے۔ اس کے نتیجے میں پچھلے 9 سالوں میں 24.82 کروڑ لوگ کثیر جہتی غربت سے بچ گئے۔

 

وزیر اعظم نے X پر پوسٹ کیا:

”بے حد حوصلہ افزا، جامع ترقی کو آگے بڑھانے اور ہماری معیشت میں انقلاب پذیر تبدیلیوں پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے ہماری وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔ ہم ہمہ جہت ترقی اور ہر ہندوستانی کے لیے خوشحال مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔“

 

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

15-01-2024

U: 3640



(Release ID: 1996392) Visitor Counter : 71