وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم 15 جنوری کو پی ایم – جن من کے تحت پی ایم اے وائی (جی)  کے ایک لاکھ مستفیدین  کو پہلی قسط جاری کریں گے


وزیر اعظم پی ایم –جن من کے مستفیدین سے بات چیت کریں گے

Posted On: 14 JAN 2024 1:22PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 15 جنوری 2024 کو دوپہر 12 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے پردھان منتری جن جاتی آدی واسی نیائے مہا ابھیان (پی ایم – جن من) کے تحت پردھان منتری آواس یوجنا – گرامین (پی ایم اے وائی - جی) کے ایک لاکھ مستفیدین کو پہلی قسط جاری کریں گے۔ وزیر اعظم اس موقع پر پی ایم – جن من کے مستفیدین سے بات چیت بھی کریں گے۔

آخری میل تک آخری فرد کو بااختیار بنانے کے مقصد سے انتودیہ کی تصوریت کی جانب وزیر اعظم کی کوششوں سے ہم آہنگ، پی ایم – جن من کا آغاز خاص طور پر کمزور قبائلی طبقات (پی وی ٹی جیز) کی سماجی اقتصادی فلاح و بہبود کے لیے، 15 جنوری 2023 کو جن جاتیہ گورَو دیوس کے موقع پر  کیا گیا تھا۔

تقریباً 24000 کروڑ روپئے کی بجٹی لاگت کے ساتھ، پی ایم – جن من اسکیم 9 وزارتوں کے توسط سے 11 اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرتی ہے  اور اس کا مقصد خصوصی طور پر کمزور قبائلی طبقات  کے گھروں اور آبادیوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرکے ان کی سماجی – اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔ان بنیادی سہولتوں میں محفوظ مکانات، پینے کا صاف ستھرا پانی اور صفائی ستھرائی، تعلیم تک بہتر رسائی، صحت اور تغذیہ، بجلی، سڑک اور ٹیلی مواصلات کنکٹیویٹی، اور روزی روٹی کے حصول سے متعلق ہمہ گیر مواقع شامل ہیں۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:3581



(Release ID: 1995985) Visitor Counter : 104