وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے مہاراشٹرکے ناسک میں کالارام مندرمیں درشن اورپوجاارچناکی
سوامی وویکانند کے مجسمے پرگلہائے عقیدت نذرکئے
Posted On:
12 JAN 2024 3:18PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مہاراشٹر کے ناسک میں کالا رام مندر میں درشن اور پوجا ارچنا کی۔جناب مودی نے شری رام کنڈ میں بھی درشن کئے اور پوجا ارچناکی۔وزیراعظم نے سوامی وویکانند کے مجسمہ پر گلہائے عقید ت نذرکئے ۔
ناسک میں آج روایت اور ٹیکنالوجی کا شاندار امتزاج دیکھنے میں آیا۔ وزیر اعظم نے رامائن کی مہاکاوی داستان سنی، خاص طور پر ‘یدھ کنڈ’ کے حصے کو سنا، جس میں بھگوان رام کی ایودھیا واپسی کو دکھایا گیا ہے۔ اسے مراٹھی زبان میں پیش کیا گیا اور وزیراعظم نے اے آئی (مصنوعی ذہانت )ترجمہ کے ذریعے کئے گئے ہندی ورژن کو سنا۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
‘‘ناسک کے شری کالارام مندر میں دعا کی۔ بھکتی سے سرشارماحول کااحساس کرنے کا شرف حاصل ہوا۔حقیقت میں یہ ایک نہایت روحانی اور شائستہ تجربہ رہا۔ میں نے اپنے سبھی بھارتی افراد کی سلامتی اور بھلائی کے لیے دعا کی۔
‘‘ناسک کے رام کنڈ میں ایک پوجا تقریب میں شرکت کی ۔’’
‘‘شری کالارام مندر میں، مجھے سنت ایکناتھ جی کی مراٹھی میں لکھی بھاوارتھ رامائن کی پنکتیاں سننے کا بہترین تجربہ حاصل ہوا، جس میں بھگوان شری رام کی ایودھیا میں فاتحانہ واپسی کو فصاحت وبلاغت کے ساتھ بیان کیا گیا۔ بھکتی اور تاریخ سے گونجتے رامائن کے اس پاٹھ کو سننے کا ایک نہایت ہی خاص احساس ہوا۔’’
ناسک میں سوامی وویکانند کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کے لازوال خیالات اور وژن ہمیں تحریک دیتے رہیں گے۔
*********
(ش ح۔ش م ۔ع آ)
U-3538
(Release ID: 1995538)
Visitor Counter : 78
Read this release in:
Kannada
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam