وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

پریکشا پہ چرچہ 2024 کے لیے ریکارڈ 1 کروڑ رجسٹریشن


پی پی سی 2024 کا انعقاد 29 جنوری 2024 کو بھارت منڈپم، نئی دہلی میں ہوگا

رجسٹریشن کے لیے آن لائن ایم سی کیو مقابلہ مائی جی او وی پر 12 جنوری 2024 تک براہ راست

ملک بھر کے طلباء میں زبردست جوش و خروش، تقریب میں شرکت اور وزیر اعظم سے گفت وشنید کے لیے بے تاب

Posted On: 05 JAN 2024 2:18PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اسکول کے طلباء، اساتذہ اور والدین کے ساتھ گفت و شنید کے پروگرام کے ساتویں ایڈیشن "پریکشا پہ چرچا 2024" میں آج تک مائی جی او وی پورٹل پر 1 کروڑ سے زیادہ رجسٹریشن ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ ملک بھر کے طلباء میں وسیع جوش و خروش کو ظاہر کرتا ہےجو اس مخصوص تقریب میں شرکت کرنے اور وزیر اعظم کے ساتھ گفت و شنید کے لیے بے تاب ہیں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس منفرد انٹرایکٹو پروگرام - پریکشا پہ چرچا (پی پی سی) کا تصور پیش کیا - جس میں ملک بھر سے طلباء، والدین اور اساتذہ اور بیرون ملک سے بھی ان سے بات چیت کرتے ہیں اور امتحانات اور اسکول کے بعد کی زندگی سے متعلق پریشانیوں پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔ یہ تقریب گزشتہ چھ سالوں سے وزارت تعلیم کے محکمہ اسکول ایجوکیشن اور خواندگی کی طرف سے کامیابی کے ساتھ منعقد کی جا رہی ہے۔

اس سال یہ پروگرام 29 جنوری 2024 کو صبح 11 بجے سے ایک ٹاؤن ہال فارمیٹ میں بھارت منڈپم، آئی ٹی پی او، پرگتی میدان، نئی دہلی میں منعقد ہوگا۔ پروگرام میں تقریباً 4000 شرکاء وزیراعظم سے گفت و شنید  کریں گے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سے ہر ایک سے دو طالب علم اور ایک استاد اور کلا اتسو اور ویر گاتھا مقابلے کے فاتحین کو اصل تقریب کے لیے خصوصی مہمان کے طور پر مدعو کیا جا سکتا ہے۔

آن لائن ایم سی کیو مقابلہ مائی جی او وی پورٹل پر 11 دسمبر 2023 سے 12 جنوری 2024 کے درمیان کلاس 6 سے 12 ویں کے طلباء، اساتذہ اور والدین کے لیے مقابلے میں حصہ لینے کے لیے براہ راست ہے۔ 5 جنوری 2024 تک، اب تک 90 لاکھ سے زیادہ طلباء، 8 لاکھ سے زیادہ اساتذہ اور تقریباً 2 لاکھ والدین نے رجسٹریشن کرایا ہے۔

پریکشا پہ چرچا ایک بڑی تحریک–’اگزام ووریئرس‘ - جس کی قیادت وزیر اعظم نریندر مودی کر رہے ہیں تاکہ نوجوانوں کے لیے تناؤ سے پاک ماحول پیدا کیا جا سکے، کا حصہ ہے ۔

یہ ایک ایسی تحریک ہے جو وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے طلباء، والدین، اساتذہ اور معاشرے کو ایک ایسے ماحول کو فروغ دینے کے لیے اکٹھا کرنے کی کوششوں سے چلتی ہے جہاں ہر بچے کی منفرد انفرادیت کو منایا جاتا ہے، حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اور اسے مکمل طور پر اظہار خیال کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔ اس تحریک کو متاثر کرنے والی وزیر اعظم نریندر مودی کی  ڈگر سے ہٹ کر سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب ’اگزام ووریئرس‘ ہے۔

اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے، اصل تقریب کے پیش خیمہ کے طور پر، 12 جنوری 2024 یعنی یوتھ ڈے سے شروع ہو کر، 23 جنوری 2024 تک، اسکول کی سطح پر سرگرمیوں کا ایک گلدستہ منعقد کیا جائے گا جس میں میراتھن دوڑ، موسیقی کے مقابلے، میم مقابلہ، نکڑ ناٹک ، طالب علم-اینکر-طالب علم-مہمان کے مباحثے وغیرہ جیسی خوشگوار سیکھنے کی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔  آخری دن، 23 جنوری 2024، یعنی نیتا جی سبھاش چندر بوس جینتی کی سالگرہ  پر، ملک بھر کے 500 اضلاع میں پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا۔ عنوانات میں چندریان، ہندوستان کی کھیلوں کی کامیابی وغیرہ شامل ہوں گی - جو یہ بتاتے ہیں کہ امتحانات زندگی کا اتسو کیسے ہوسکتے ہیں۔

تقریباً 2050 شرکاء کا انتخاب مائی جی او وی پورٹل پر ان کے سوالات کی بنیاد پر کیا جائے گا اور انہیں ایک خصوصی پریکشا پہ چرچا کٹ جو وزیر اعظم کے ذریعہ لکھی گئی   ہندی اور انگریزی میں ’’ایگزام ووریئرس‘‘ نامی کتاب اور ایک سرٹیفکیٹ پر مشتمل ہے پیش کی جائے گی ۔

*************

ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب

U. No.3300


(Release ID: 1993486) Visitor Counter : 225