نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

وزیراعظم نے نائب صدرجمہوریہ سے ملاقات کی ، انھوں نے پارلیمنٹ جیسی مقدس جگہ پرکچھ ارکان پارلیمنٹ  کے ڈرامائی مناظرپرگہرے دکھ کا اظہارکیا


‘‘وزیراعظم نے نائب صدرجمہوریہ سے کہا ‘‘میں  پچھلے 20سال سے اس طرح کی بے عزتی سہہ رہاہوں ’’

افسوس  کی بات ہے کہ یہ سب کچھ بھارت کے نائب صدرجیسے  ایک آئینی دفترکے لئے ہوا :وزیراعظم

کچھ لوگوں کی طرف سے اس طرح کی مضحکہ خیزیاں مجھے اپنے فرائض کی انجام دہی سے نہیں روک سکتیں:نائب صدرجمہوریہ

Posted On: 20 DEC 2023 10:40AM by PIB Delhi

نائب صدرجمہوریہ ، جناب جگدیش دھن کھڑ  کو وزیراعظم جناب نریندرمودی کی طرف سے کل  ایک فون کال موصول ہوئی ۔ وزیراعظم نے  کچھ ارکان پارلیمنٹ کی طرف سےپارلیمنٹ جیسی مقدس جگہ پر نقل اتارے جانےپر گہرے دکھ کااظہارکیا ۔

بات چیت کے دوران وزیراعظم نے جناب دھن کھڑکو بتایاکہ وہ خود بھی پچھلے 20سال سے اس طرح کی بے عزتیوں کا سامناکرتے رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ لیکن سچ یہ ہے کہ یہ بھارت کے نائب صدر جیسے آئینی دفترکے لئے کیاگیاوہ بھی پارلیمنٹ جیسی مقدس جگہ پر، جونہایت افسوسناک ہے ۔

نائب صدرجمہوریہ نے وزیراعظم سے کہاکہ کچھ لوگوں کی طرف سے اس طرح کی نقالی سے میرے  فرائض کی انجام دہی اورآئین میں دیئے ہوئے اصولوں کی بالادستی پر کوئی خلل نہیں پڑسکتا۔

نائب صدرجمہوریہ نے آئینی اقدارکے تئیں  اپنی عہدبستگی کو دوہراتے ہوئے کہاکہ اس طرح کی بے عزتی کے واقعات سے  میرے راستے میں کوئی تبدیلی نہیں  آسکتی ۔

*********

U.NO.2702

(ش ح۔اس ۔ع آ)



(Release ID: 1988526) Visitor Counter : 60