وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نریندر مودی كی اسرائیل کے وزیر اعظم سے بات چیت
وزیر اعظم نیتن یاہو نے وزیر اعظم کو اسرائیل-حماس تنازعہ میں حالیہ صورت حال سے آگاہ کیا
دونوں رہنماوں نے بحری نقل و حمل کے تحفظ کے تعلق سے خدشات شئیر کئے
وزیر اعظم نے انسانی امداد کی ضرورت اور تنازعات کو مذاکرات اور سفارتی عمل کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت کا اعادہ کیا
Posted On:
19 DEC 2023 6:50PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آج اسرائیل کے وزیر اعظم عزت مآب بنیامین نیتن یاہوكی ایک ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔
وزیر اعظم نیتن یاہو نے وزیر اعظم کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازعہ میں حالیہ صورت حال سے آگاہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے میری ٹائم ٹریفک کے تحفظ کے تعلق سے خدشات بھی شئیر كیے۔
وزیراعظم نے متاثرہ آبادی کے لیے انسانی امداد جاری رکھنے کی ضرورت کا اعادہ کیا اور بات چیت اور سفارتی عمل کے ذریعے تمام یرغمالیوں کی رہائی سمیت تنازعہ کے جلد اور پرامن حل پر زور دیا۔
دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے سے اتفاق کیا۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1988406)
Visitor Counter : 116
Read this release in:
Kannada
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam