نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اولین کھیلو انڈیا پیرا گیمز 2023 کا افتتاح کریں گے
Posted On:
10 DEC 2023 6:48PM by PIB Delhi
وجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کل نئی دہلی میں کھیلو انڈیا پیرا گیمز 2023 کا افتتاح کریں گے۔
نئی دہلی کے تین مقامات پر 10 سے 17 دسمبر کے درمیان ہونے والے ان کھیلوں میں 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور سروسز اسپورٹس بورڈ کے 1400 سے زیادہ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
افتتاحی تقریب اندرا گاندھی اسپورٹس کمپلیکس میں واقع ’کے ڈی جادھو انڈور ہال‘ میں منعقد ہوگی۔ دہلی پولیس کا بینڈ تقریب کے دوران ایک شاندار پرفارمنس پیش کرے گا، اس کے بعد ’وی آر ون‘ گروپ کے ڈانس آرٹسٹ ’مٹی میں مل جاواں‘ اور ’وندے ماترم‘ پر پرفارم کریں گے۔
افتتاحی تقریب میں کھیلوں کے ترانے کا ٹریک پیش کیا جائے گا جبکہ ’پیرا گیمز کا ارتقا‘کے موضوع پر ایل ای ڈی ڈانس پرفارمنس ناظرین کو محظوظ کرے گی۔ افتتاحی تقریب کے لیے ایس اے آئی عہدیداروں کے ذریعہ ایک خصوصی پرفارمنس بھی پیش کی جائے گی۔
ثقافتی پروگرام کا اختتام ’یونائیٹڈ بائی اسپورٹس‘کی پرفارمنس کے ساتھ ہوگا اور تمام شرکاء کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا ایک خصوصی پیغام بھی ہوگا۔
کھیلو انڈیا پیرا گیمز کے انعقاد کے پیچھے مرکزی حکومت کا مقصد تمام پیرا ایتھلیٹس کو بااختیار بنانا ہے۔ حکومت نے جسمانی طور پر معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لیے کئی اہم منصوبے شروع کیے ہیں۔ اولین کھیلو انڈیا پیرا گیمز کا انعقاد تین مقامات اندرا گاندھی اسٹیڈیم، جواہر لال نہرو اسٹیڈیم اور کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں کیا جارہا ہے۔ یہ مقابلے سات پیرا اسپورٹس میں منعقد ہوں گے جن میں ایتھلیٹکس، شوٹنگ، تیر اندازی، فٹ بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور ویٹ لفٹنگ شامل ہیں۔ شیتل دیوی، بھاوینا پٹیل، اشوک، پرمود بھگت جیسے بھارت کے کچھ سرکردہ بین الاقوامی پیرا اسٹارز شرکت کریں گے۔
کھیلو انڈیا یوتھ گیمز اور کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کی بے پناہ کامیابی کے بعد اب کھیلو انڈیا پیرا گیمز کا انعقاد کیا جارہا ہے اور اولین کھیلو انڈیا پیرا گیمز کے انعقاد کو لے کر قومی راجدھانی میں جشن کا ماحول ہے۔ ایک ہفتے تک جاری رہنے والا یہ اسپورٹس فیسٹیول شمولیت کے ساتھ ساتھ انسانی وقار کے جشن کی علامت بھی ہوگا۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 2158
(Release ID: 1984808)
Visitor Counter : 84