وزیراعظم کا دفتر

چندریان 3 کے پروپلشن ماڈیول کے کامیاب چکر لگانے پر وزیر اعظم نے اسرو کو مبارکباد دی

Posted On: 06 DEC 2023 8:27PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے خلا میں ایک اور تکنیکی سنگ میل حاصل کرنے کے لیے اسرو کو مبارکباد دی ہے۔

چندریان 3 کے پروپلشن ماڈیول نے ایک کامیاب چکر لگایا۔ ایک اور منفرد تجربے میں، پروپلشن ماڈیول کو قمری مدار سے زمین کے مدار میں لایا گیا ہے۔

اس کامیابی کے بارے میں اسرو کے ایک X پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے X پر پوسٹ کیا؛

”مبارک ہو @اسرو۔ ہماری مستقبل کی خلائی کوششوں میں ایک اور ٹیکنالوجی سنگ میل حاصل کیا گیا جس میں 2040 تک ایک ہندوستانی کو چاند پر بھیجنے کا ہمارا ہدف بھی شامل ہے۔“

*************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 1938



(Release ID: 1983355) Visitor Counter : 53