وزیراعظم کا دفتر
ہندوستان نے سی او پی-28 میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ گلوبل گرین کریڈٹ انیشی ایٹو کی مشترکہ میزبانی کی
Posted On:
01 DEC 2023 8:28PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یکم دسمبر 2023 کو دبئی میں سی او پی-28 میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے ساتھ مل کر ’گرین کریڈٹ پروگرام‘ پر اعلیٰ سطحی تقریب کی مشترکہ میزبانی کی۔ اس تقریب میں سویڈن کے وزیر اعظم عزت مآب جناب اُلف کرسٹرسن، موزمبیق کے صدر عزت مآب جناب فلپ نیوسی اور یوروپی کونسل کے صدر عزت مآب جناب چارلس مشیل نے شرکت کی۔
وزیر اعظم نے تمام ممالک کو اس پہل میں شامل ہونے کی دعوت دی۔
گرین کریڈٹ انیشی ایٹو کا تصور ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے ایک مؤثر ردعمل کے طور پر رضاکارانہ سیارہ حامی اقدامات کو ترغیب دینے کے طریقہ کار کے طور پر کیا گیا ہے۔ اس میں قدرتی ماحولیاتی نظاموں کو ازسر نو زندہ اور بحال کرنے کے لیے بیکار/خراب زمینوں اور ندی کے کنارے کے علاقوں پر شجرکاری کے لیے گرین کریڈٹس کا تصور کیا گیا ہے۔
تقریب کے دوران ایک ویب پلیٹ فارم (https://ggci-world.in/) بھی لانچ کیا گیا، جو پالیسیوں اور ماحول دوست اقدامات کی ترغیب دینے والے بہترین طریقوں کے ذخیرے کے طور پر کام کرے گا ۔
اس عالمی پہل کا مقصد گرین کریڈٹ جیسے پروگراموں/طریقہ کار کے ذریعے ماحولیات کے مثبت اقدامات کی منصوبہ بندی، عمل درآمد اور نگرانی میں علم، تجربات اور بہترین طریقوں کے تبادلے کے ذریعے عالمی اشتراک، تعاون اور شراکت داری کو آسان بنانا ہے۔
*****
ش ح – ق ت
U: 1681
(Release ID: 1981812)
Visitor Counter : 123
Read this release in:
Kannada
,
Gujarati
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam