وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے روز گار میلے سے خطاب کیا
نئے بھرتی کئے گئے ملازمین کو 51 ہزار تقرری نامے تقسیم کئے
‘‘روز گار میلہ نوجوانوں کو ‘وکست بھارت’ کا معمار بننے کی راہ ہموار کرتا ہے’’
‘‘آپ کی اعلیٰ ترین ترجیح شہریوں کے رہن سہن کو آسان بنانا ہونی چاہئے’’
‘‘حکومت اُن لوگوں کی دہلیز تک پہن رہی ہے، جنہوں نے کبھی کوئی فائدہ حاصل نہیں کیا’’
‘‘بھارت بنیادی ڈھانچے کے انقلاب کا مشاہدہ کر رہا ہے’’
‘‘نامکمل پروجیکٹ ملک کے ایماندار ٹیکس دہندگان کے ساتھ زبردست نا انصافی ہے، ہم اس سے نمٹ رہے ہیں’’
‘‘عالمی ادارے بھارت کی ترقی کے بارے میں بہت امید افزا ہیں’’
Posted On:
30 NOV 2023 5:21PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے روزگار میلہ سے خطاب کیا اور آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقریباً 51,000 نئے بھرتی ہونے والوں کو تقرری نامے تقسیم کئے۔ ملک بھر سے منتخب ، نئے بھرتی ہونے والے افراد حکومت کی مختلف وزارتوں/ محکموں میں شامل ہوں گے، جن میں محکمہ محصولات، وزارت داخلہ، محکمہ اعلیٰ تعلیم، محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی، محکمہ مالیاتی خدمات، وزارت دفاع، صحت اور خاندانی بہبود اور وزارت محنت اور روزگار کے علاوہ دیگر وزارتیں شامل ہیں۔
بھرتی ہونے والوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی خاطر حکومت کی مہم مسلسل آگے بڑھ رہی ہے اور آج کے اس موقع کا خصوصی ذکر کیا، جس میں ملک بھر میں 50 ہزار سے زائد نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں کے لیے تقرری نامے دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تقرری نامے، نئے بھرتی ہونے والوں کی سخت محنت کا نتیجہ ہیں۔ اس موقع پر نئے بھرتی ہونے والوں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ اس نظام کا حصہ بننے والے ہیں، جو براہ راست عوام سے نمٹتا ہے۔ ایک سرکاری ملازم کے طور پر، وزیر اعظم نے نئے بھرتی ہونے والوں کے ذریعہ انجام دیئے جانے والے فرائض اور ذمہ داریوں پر زور دیا اور کہا کہ عام لوگوں کی ’زندگی کو آسان بنانا‘ اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
اس مہینے میں 26 نومبر کو یوم آئین کی تقریبات کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 1949 میں اسی دن ، ملک نے آئین ہند کو اپنایا اور ہر شہری کو مساوی حقوق دیئے۔ انہوں نے بابا صاحب امبیڈکر کی خدمات پر روشنی ڈالی، جنہوں نے آئین کے معمار کی حیثیت سے سب کو یکساں مواقع فراہم کرکے سماجی انصاف قائم کیا۔ وزیر اعظم مودی نے نشاندہی کی کہ آزادی کے بعد مساوات کے اصولوں کو نظر انداز کیا گیا، اور سماج کا ایک بڑا طبقہ سالوں تک وسائل اور بنیادی سہولیات سے محروم رہا۔ وزیر اعظم نے اس بات کو اجاگرکیا کہ 2014 کے بعد ہی موجودہ حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد ’’محروموں کو ترجیح‘‘ دینے کا منتر اپنایا اور ایک نیا راستہ بنایا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ "حکومت ان لوگوں کی دہلیز تک پہنچی، جنہوں نے کبھی کوئی فائدہ حاصل نہیں کیا"۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ حکومت ان لوگوں کی زندگیوں کو بدلنے کی کوشش کر رہی ہے، جنہیں آزادی کے بعد کئی دہائیوں تک نظر انداز کیا گیا۔ حکومت کی سوچ اور ورک کلچر میں تبدیلی کے نتیجے میں آج جو بے مثال تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں، ان پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بیوروکریسی، عوام اور فائلیں جوں کی توں رہیں، غریبوں اور متوسط طبقے کی ترقی کو ترجیح دیتے ہوئے کام کرنے کے پورے نظام پورے سسٹم میں جامع تبدیلی پیدا کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے عام لوگوں کی فلاح و بہبود کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ ایک حالیہ تحقیق کے مطابق پچھلے 5 سالوں میں 13 کروڑ سے زیادہ لوگ غربت سے باہر آئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ "یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سرکاری اسکیمیں غریبوں تک پہنچ رہی ہیں۔" وکشت بھارت سنکلپ یاترا کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے، جو سرکاری اسکیموں کو عام شہریوں کی دہلیز تک لے جا رہی ہیں ، وزیر اعظم نے نئے بھرتی ہونے والوں پر زور دیا کہ وہ اپنا وقت عوام کی خدمت کے لئے استعمال کریں۔
وزیر اعظم نے نئے بھرتی ہونے والوں سے کہا کہ وہ جدید شاہراہوں، ریلوے اسٹیشنوں، ہوائی اڈوں اور آبی گزرگاہوں کے شعبوں میں ہندوستان کو بدلنے میں بنیادی ڈھانچے کے انقلاب کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ بنیادی ڈھانچے میں بھاری سرمایہ کاری لاکھوں نئے روز گار پیدا کر رہی ہے۔
پروجیکٹوں کی تکمیل میں مشن موڈ کو نافذ کرنے کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ’’نامکمل پروجیکٹ ملک کے ایماندار ٹیکس دہندگان کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہے۔ حالیہ برسوں میں، مرکزی حکومت نے لاکھوں کروڑوں روپے کے پروجیکٹوں کا جائزہ لیا ہے اور انہیں تیزی سے مکمل کرایا ہے"، جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے بیدر کلبرگی ریلوے لائن ،جیسے التوا میں پڑے پروجیکٹوں کی مثال پیش کی، جنہیں 23-22 سال بعد دو بارہ شروع کیا گیا اور تین سال میں انہیں مکمل کیا گیا؛ سکم میں پاکیونگ ہوائی اڈے کی تجویز 2008 میں پیش کی گئی تھی لیکن 2014 تک صرف کاغذوں پر ہی رہی ، اور 2014 کے بعد یہ پروجیکٹ 2018 تک مکمل کرلیا گیا۔ پارا دیپ ریفائنری 20-22 سالوں سے بغیر کسی اہم پیش رفت کے زیر بحث رہی۔ ریفائنری حال ہی میں مکمل کی گئی ہے ۔
ملک کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے نشاندہی کی کہ یہ بلڈروں کے ساتھ ساتھ متوسط طبقے کے زوال کی طرف بڑھ رہا تھا، لیکن یہ آر ای آر اے (ریرا) قانون ہی تھا ، جس نے شفافیت قائم کی اور سرمایہ کاری کو فروغ دیا۔ "آج، ملک میں ایک لاکھ سے زیادہ رئیل اسٹیٹ پروجیکٹس ریرا کے تحت رجسٹرڈ ہیں"۔ جناب مودی نے کہا کہ انہوں نے اس بات کو نوٹ کیا کہ کس طرح پروجیکٹس رک جاتے ہیں ، جس سے روزگار کے مواقع بھی رک جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بڑھتی ہوئی رئیل اسٹیٹ آج بڑی تعداد میں روزگار کے مواقع پیدا کر رہی ہے۔
وزیر اعظم مودی نے اس بات کو اجاگر کیا کہ حکومت کی پالیسیوں اور فیصلوں نے آج ملک کی معیشت کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے معروف ادارے ہندوستان کی شرح نمو کے بارے میں بہت پر امید ہیں اور بتایا کہ سرمایہ کاری کی ریٹنگ کے ایک عالمی لیڈرنے حال ہی میں روزگار کے بڑھتے ہوئے مواقع، مزدور کی پیداوری میں اضافہ، کام کرنے کی عمر کی آبادی کے ایک بڑے پول اور ہندوستان کی تیز رفتار ترقی پر اپنے اعتراف کی مہر ثبت کی ہے۔ انہوں نے اس کے لئے بھارتی کی مینوفیکچرنگ اور تعمیراتی سیکٹر کی قوت کا ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ حقائق اس بات کا ثبوت ہیں کہ آنے والے وقتوں میں ہندوستان میں روزگار اور خود روزگار کے بے شمار امکانات پیدا ہوتے رہیں گے۔
جناب مودی نے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ ہندوستان میں ہونے والی ترقی کے فوائد سماج کے آخری فرد تک پہنچیں، سرکاری ملازمین کے طور پر نئے بھرتی ہونے والوں کے رول کی اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ "چاہے کوئی علاقہ کتنا ہی دور کیوں نہ ہو، یہ آپ کی ترجیح ہونا چاہیے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ کوئی شخص کتنا ہی دور ہے ، آپ کو اس تک پہنچنا ہے"۔ جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ ترقی یافتہ ہندوستان کا خواب صرف اس وقت پورا ہوگا، جب نئے بھرتی ہونے والے حکومت ہند کے ملازمین کے طور پر اس نقطہ نظر کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔
وزیراعظم نے قوم کے لیے آئندہ 25 سال کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے نئے بھرتی ہونے والوں پر زور دیا کہ وہ آموزش کے نئے ماڈیول 'کرمیوگی پرارمبھ' کے ساتھ اپنے سیکھنے کے عمل کو جاری رکھیں۔ انہوں نے بتایا کہ لاکھوں نئے سرکاری ملازمین نے 'کرمیوگی پرارمبھ' ماڈیول کے ذریعے ایک سال قبل اس کے آغاز کے بعد سے تربیت حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن ٹریننگ پلیٹ فارم آئی گوٹ کرم یوگی پر 800 سے زیادہ کورسز بھی دستیاب ہیں۔ "اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے آپ اس کا استعمال کریں"۔ وزیر اعظم نے آخر میں نئے مقرر ہونے والوں کو ان کی کامیابی کے لئے ایک بار پھر مبارکباد دی۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ "قوم کی تعمیر کی سمت میں آپ کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات"۔
پس منظر
روزگار میلہ، روز گار پیدا کرنے کے لئے وزیر اعظم کی اعلی ترین ترجیح کے وعدے کو پورا کرنے کی جانب ایک قدم ہے۔ امید ہے کہ روزگار میلہ مزید روزگار پیدا کرنے میں ایک ترغیب کے طور پر کام کرے گا اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی ترقی میں شرکت کرنے کے لیے بامعنی مواقع فراہم کرے گا۔
نئے بھرتی ہونے والے افراد اپنے اختراعی خیالات اور کردار سے متعلق قابلیت کے ساتھ، قوم کی صنعتی، اقتصادی اور سماجی ترقی کو مضبوط بنانے کے کام میں اپنا تعاون دیں گے اور اس طرح وزیر اعظم کے وکست بھارت کے ویژن کو پورا کرنے میں مدد کریں گے۔
نئے بھرتی کیے گئے افراد، آئی گوٹ کرمایوگی پورٹل پر ایک آن لائن ماڈیول، کرم یوگی پرارمبھ کے ذریعے خود کو تربیت دینے کا موقع بھی حاصل کریں گے ، جہاں 800 سے زیادہ ای - لرننگ کورسز 'کہیں بھی کسی بھی ڈیوائس' پر سیکھنے کے فارمیٹ کے لیے دستیاب کرائے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- وا - ق ر)
U-1608
(Release ID: 1981252)
Visitor Counter : 87
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam