بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کے وی آئی سی  چیئرمین نے ‘ووکل فار لوکل’ کے تھیم پر پانچ روزہ ’دیوالی اتسو‘ کا افتتاح کیا


کھادی مصنوعات پر 11 نومبر تک 20فیصد تک کی خصوصی رعایت دستیاب ہے

Posted On: 08 NOV 2023 4:08PM by PIB Delhi

‘من کی بات’ کے 106ویں نشریہ میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے، عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لوگوں سے تہوار کے دنوں اور خاص مواقع پر مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات خریدنے کی اپیل کی۔ ان کی قیادت میں اور ‘ووکل فار لوکل' کے جذبے کو تقویت دیتے ہوئے، کھادی اور گاؤں کی صنعت کمیشن (کے وی آئی سی) کے چیئرمین، جناب منوج کمار نے کل نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں پانچ روزہ 'دیوالی اتسو' گرام شلپ، کھادی لاؤنج کا افتتاح کیا۔ .

Image

 

وزیر اعظم کی اپیل سے دہلی کے لوگوں کو جوڑنے کے لیے 'دیوالی اتسو' کے دوران مقامی مصنوعات کی ایک خصوصی رینج دستیاب کرائی گئی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ زیادہ سے زیادہ مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات عام لوگوں تک پہنچیں۔ جب کھادی کی مصنوعات فروخت ہوتی ہیں، تو وہ دیہی ہندوستان میں کام کرنے والے کاریگروں کو معاشی خود انحصاری فراہم کرتے ہیں۔

اس موقع پر جناب منوج کمار نے کہا کہ کھادی سے محبت کرنے والوں کے لیے یہاں ہر بجٹ میں مقامی مصنوعات کی ایک وسیع رینج دستیاب ہے۔ دہلی میں کمہاروں کی طرف سے بنائے گئے مٹی کے دیے جیسی مصنوعات جس کی قیمت 50 روپے سے لے کر 1000 روپے تک ہے، سے شروع ہوکر لکشمی اور گنیش کی خوبصورت مورتی تک، ہاتھ سے بنے ہوئے مٹی کے مندر، دیہی صنعتوں اور پی ایم ای جی پی یونٹس کے موٹے اناج سے تیار کردہ مصنوعات، موم بتیاں، اگربتی، کھادی کاریگروں اور ڈیزائنرز کے تیار کردہ کھادی جیکٹس  اور مختلف فیشن ایبل کھادی ملبوسات کی ایک خاص رینج بھی دستیاب ہے۔"

دیوالی اتسو اور آتم نربھر بھارت کے جذبے کو مناتے ہوئے، کناٹ پلیس، نئی دہلی میں واقع کھادی گرام ادیوگ بھون بھی خصوصی رعایت پیش کر رہا ہے،جس میں کھادی مصنوعات پر 20فیصد تک کی چھوٹ اور گاؤں کی صنعتوں کی مصنوعات پر 10فیصد تک کی چھوٹ مہیا ہے۔

جناب کمار نے کہاکہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی مثالی قیادت میں"کھادی اور گاؤں کی صنعتوں کی مصنوعات کی فروخت نے پچھلے مالی سال میں تاریخ رقم کی، جس نے کل 1.34 لاکھ کروڑ روپے کا سنگ میل عبور کیا۔ جبکہ ایک مالی سال میں سب سے زیادہ 9.54 لاکھ نئی ملازمتیں پیدا کرنے کا ریکارڈ حاصل کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 2 اکتوبر 2023 کو گاندھی جینتی کے موقع پر  نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں واقع کھادی بھون میں 1.52 کروڑ روپے کی کھادی مصنوعات کی ایک دن میں فروخت ہوئی۔ کے وی آئی سی مستقل طور پر دیسی مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے سبھی سے اپیل کی کہ وہ تہواروں کے دوران دیسی کھادی مصنوعات خریدیں تاکہ دیہی علاقوں میں کے وی آئی سی سے وابستہ لاکھوں کاریگروں کو روزی روٹی کے مواقع مل سکیں۔

پروگرام میں کھادی اور گاؤں کی صنعت کمیشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جناب ونیت کمار سمیت افسران اور عملہ نے شرکت کی۔

******

ش ح۔ا ک ۔ ج

Uno-816


(Release ID: 1975641) Visitor Counter : 110