وزیراعظم کا دفتر

قومی اتحاد کے دن کے مبارک موقع پر، وزیراعظم’ میری  ماٹی- میرا دیش‘ مہم کی امرت کلش یاترا کے اختتام پر  منعقد پروگرام میں شرکت کریں گے


وزیر اعظم ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں پروگرام میں شامل ہونے والے امرت کلش  یاتریوں سے خطاب کریں گے

وزیر اعظم ملک کے ہر حصے سے جمع کی گئی مٹی سے تیار کردہ امرت واٹیکا اور امرت مہوتسو میموریل کا سنگ بنیاد رکھیں گے

یہ پروگرام آزادی کا امرت مہوتسو کی اختتامی تقریب کو بھی نشان زد کرے گا

وزیر اعظم نوجوانوں کے لئے’میرا یووا بھارت‘ (مائی بھارت) پلیٹ فارم لانچ کریں گے

مائی بھارت ملک کے نوجوانوں کے لئے ایک مکمل سرکاری پلیٹ فارم ہوگا

Posted On: 30 OCT 2023 9:11AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 31 ؍اکتوبر 2023 کو شام 5 بجے کے قریب کرتویہ پتھ پر میری ماٹی -میرا دیش مہم کی امرت کلش یاترا کے اختتامی پروگرام میں شرکت کریں گے۔ یہ پروگرام آزادی کا امرت مہوتسو کی اختتامی تقریب کو بھی نشان زد کرے گا۔

وزیر اعظم پروگرام کے دوران امرت واٹیکا اور امرت مہوتسو میموریل کا سنگ بنیاد رکھیں  گے۔ وہ ملک بھر سے پروگرام میں شامل ہونے والے ہزاروں امرت کلش یاتریوں سے خطاب بھی کریں گے۔

پروگرام کے دوران، وزیر اعظم ملک کے نوجوانوں کے لیے ’میرا یووا بھارت ‘(مائی  بھارت) پلیٹ فارم بھی لانچ کریں گے۔

میری ماٹی میرا دیش

میری ماٹی- میرا دیش مہم ان ویروں اور ویرانگنوں کو خراج تحسین ہے، جنہوں نے ملک کے لیے سب سے بڑی قربانی دی ہے۔ جن بھاگیداری کے جذبے کے تحت، اس مہم میں ملک بھر میں پنچایت؍گاؤں، بلاک، شہری مقامی اکائیوں، ریاستی اور قومی سطحوں پر منعقد کی جانے والی بہت سی سرگرمیاں اور تقریبات شامل ہیں۔ ان سرگرمیوں میں شیلافلکم (یادگار) کی تعمیر شامل ہے تاکہ ان تمام بہادروں کے تئیں تہہ دل سے ممنونیت کا اظہار کیا جا سکے ، جنہوں نے ملک کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ شیلافلکم میں لوگوں کی طرف سے 'پنچ پران' کا عہد؛ مقامی پرجاتیوں کے پودے لگانا اور ’امرت واٹیکا‘ (وسودھا وندھن) تیار کرنا اور آزادی کے جنگجوؤں اور شہید ہونے والے آزادی پسند جنگجوؤں (ویروں کا وندن) کے اہل خانہ کے لیے اعزازی تقاریب کا انعقاد کرنا شامل ہیں۔

36 ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 2.3 لاکھ سے زیادہ شلافلکم تعمیر کیے جانے کے ساتھ یہ مہم ایک بڑی کامیابی بن گئی۔ تقریباً 4 کروڑ پنچ پران عہد کی سیلفیز اپ لوڈ کی گئیں؛ ملک بھر میں 2 لاکھ سے زیادہ ’’ویروں کا وندن‘‘ پروگرام؛ 2.36 کروڑ سے زیادہ دیسی پودے لگائے گئے ہیں اور 2.63 لاکھ امرت واٹیکائیں وسودھا وندن تھیم کے تحت پورے ملک میں بنائی گئی ہیں۔

’میری ماٹی -میرا دیش‘مہم میں امرت کلش یاترا بھی شامل ہے، جس میں دیہی علاقوں کے 6 لاکھ سے زیادہ دیہاتوں اور شہری علاقوں کے وارڈوں سے مٹی اور چاول کے اناج کا مجموعہ شامل ہے، جسے بلاک سطح پر بھیجا جاتا ہے (جہاں تمام دیہاتوں کی مٹی کو آپس میں ملایا جاتا ہے) اور پھر ریاستی دارالحکومت تک اسے بھیجا جائے گا۔ ریاستی سطح سے مٹی کو ہزاروں امرت کلش یاتریوں کے ساتھ قومی دارالحکومت بھیجا جائے گا۔

30 اکتوبر، 2023 کو، امرت کلش یاترا تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں  کا مشاہدہ کرے گی جس کی نمائندگی ان کے متعلقہ بلاکس اور شہری مقامی ادارے  اپنے کلش سے مٹی کو ’ایک بھارت -شریشٹھہ بھارت‘کے جذبے  سے ایک بڑے امرت کلش میں ڈالتے ہیں۔ 31 اکتوبر کو وزیر اعظم ملک بھر سے پروگرام میں شامل ہونے والے ہزاروں امرت کلش یاتریوں سے خطاب کریں گے۔

امرت واٹیکا اور امرت مہوتسو میموریل، جن  کا وزیراعظم کے ذریعہ سنگ بنیاد رکھا جائے گا، ملک کے ہر حصے سے جمع کی گئی مٹی سے بنایا جائے گا۔

میری ماٹی- میرا دیش مہم کو ’آزادی کا امرت مہوتسو‘کے اختتامی پروگرام کے طور پر تصور کیا گیا تھا۔ آزادی کا امرت مہوتسو 12 مارچ 2021 کو ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کا جشن منانے کے لیے شروع ہوا۔ اس کے بعد سے اس نے پرجوش عوامی شرکت کے ساتھ پورے ملک میں دو لاکھ سے زیادہ پروگرام منعقد کیے ہیں۔

مائی بھارت

میرا یووا بھارت (مائی بھارت) ایک خود مختار ادارے کے طور پر قائم کیا جا رہا ہے تاکہ ملک کے نوجوانوں کے لیے ایک مکمل سرکاری پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا جا سکے۔ ملک کے ہر نوجوان کو مساوی مواقع فراہم کرنے کے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق، مائی بھارت حکومت کے پورے اسپیکٹرم میں ایک قابل عمل میکانزم فراہم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھائے گا تاکہ وہ اپنی خواہشات کو سمجھ سکیں اور ’وکست بھارت‘کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔  مائی بھارت کا مقصد نوجوانوں کو کمیونٹی چینج ایجنٹ اور قوم کی تعمیر کرنے والا بننے کی ترغیب دینا ہے اور انہیں حکومت اور شہریوں کے درمیان ’یووا سیتو‘ (نوجوانوں کیلئے پُل)کے طور پر کام کرنے کے قابل بنانا ہے۔ اس لحاظ سے، مائی بھارت' ملک میں 'نوجوانوں کی قیادت میں ترقی' کو زبردست فروغ دے گا۔

***

ش ح ۔  ع م۔ م ص

U.NO.432



(Release ID: 1972923) Visitor Counter : 122