وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ایشیائی پیرا کھیلوں کے دوران برچھی پھینکنے کے مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے لیے ٹیک چند مہلاوت کو مبارکباد دی
Posted On:
28 OCT 2023 8:32PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہینگ زو میں کھیلے جارہے ایشیائی پیرا کھیلوں میں آج مردوں کے جیولن تھرو – ایف 55 مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے لیے ٹیک چند مہلاوت کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے مہلاوت کی کارکردگی کی ستائش یہ کہتے ہوئے کی کہ ان کی کارکردگی میں عزم اور عمدگی نظر آئی جس نے ملک کو فخر کے احساس سے سرشار کیا۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’مردوں کے جیولن تھرو – ایف 55 مقابلے میں شاندار کانسے کا تمغہ جیتنے کے لیے ٹیک چند مہلاوت کو مبارکباد۔
اس کارکردگی میں عزم اور عمدگی نظر آئی اور یہ ہمارے ملک کے لیے زبردست فخر کا باعث ثابت ہوئی۔‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:416
(Release ID: 1972738)
Visitor Counter : 72