وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم کا قومی روزگار میلہ سے خطاب
مختلف سرکاری محکموں اور تنظیموں میں نئے بھرتی ہونے والوں میں 51,000 سے زیادہ تقرری نامہ تقسیم
"روزگار میلہ کا سفر ایک اہم سنگ میل کو پہنچا"
"ہماری حکومت نوجوانوں کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے مشن موڈ میں کام کر رہی ہے"
"ہم نہ صرف روزگار فراہم کر رہے ہیں بلکہ ایک شفاف نظام کو بھی برقرار رکھ رہے ہیں"
"ملازمت کے نوٹیفکیشن سے تقرری نامہ کے درمیان کا مجموعی وقت نمایاں طور پر کم ہو گیا ہے"
"آج، ہندوستان کی رفتار اور اس کی ترقی کی رفتار تمام شعبوں میں روزگار کے نئے امکانات پیدا کر رہی ہے"
"حکومت قابل تجدید توانائی، خلائی، آٹومیشن اور دفاعی برآمدات جیسے نئے شعبوں کو فروغ دیتے ہوئے روایتی شعبوں کو مستحکم کر رہی ہے"
آج، ہندوستان ابھرتے ہوئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے نوجوانوں کو ہنر اور تعلیم سے آراستہ کر رہا ہے
"نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ملک کی تعمیر کے عمل کا ایک اہم حصہ ہے"
Posted On:
28 OCT 2023 1:53PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ قومی روزگار میلہ سے خطاب کیا اور مختلف سرکاری محکموں اور تنظیموں میں نئے بھرتی ہونے والے 51,000 سے زیادہ تقرری نامہ تقسیم کئے۔ ملک بھر سے منتخب کردہ بھرتی ہونے والے وزارت ریلوے، محکمہ ڈاک، وزارت داخلہ، محکمہ محصولات، محکمہ اعلیٰ تعلیم، محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی، صحت اور خاندانی بہبودسمیت حکومت کی مختلف وزارتوں/محکموں میں شامل ہوں گے ۔ وزیراعظم کے خطاب کے دوران ملک بھر میں 37 مقامات کو میلے سے جوڑا گیا۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نےکہا کہ روزگار میلوں کا سفر ایک اہم سنگ میل تک پہنچ گیا ہے کیونکہ روزگار میلوں کا آغاز گزشتہ سال اکتوبر میں ہوا تھا، جس میں مرکز اور این ڈی اے حکومت والی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مختلف روزگار میلوں میں لاکھوں نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں کے لیے تقرری نامے فراہم کیے گئے۔ آج بھی 50 ہزار سے زائد نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں دی گئی ہیں۔ وزیراعظم نے تقرر ہونے والوں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔
وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں منعقد ہونے والے روزگار میلے نوجوانوں کے مستقبل کے تئیں حکومت کے عزم کی علامت ہیں، جہاں مشن موڈ میں کام جاری ہے۔ "ہم نہ صرف روزگار فراہم کر رہے ہیں بلکہ ایک شفاف نظام کو بھی برقرار رکھ رہے ہیں"، جناب مودی نے تقرری کے عمل میں نوجوانوں کے بڑھتے ہوئے اعتمادکا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نہ صرف تقرری کے عمل کو ہموار کرنے کی کوشش کر رہی ہے بلکہ امتحان کےطریقہ کار کی تنظیم نو بھی کر رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سٹاف سلیکشن سائیکل کے تحت بھرتی کے لیے لگنے والے وقت کو بھی کم کر کے نصف کر دیا گیا ہے۔ جناب مودی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملازمت کے نوٹیفکیشن سے لے کر روزگار کےتقرری نامے کے درمیان کا مجموعی وقت نمایاں طور پر کم ہو گیا ہے۔ ایس ایس سی کے تحت ہونے والے کچھ امتحانات کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے بتایا کہ امتحانات اب ہندی اور انگریزی کے علاوہ 13 مختلف علاقائی زبانوں میں منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ ان امیدواروں کے لیے زبان کی رکاوٹ کو ختم کرنا آسان ہو جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ ترقی کی رفتار ہے جس سے ہر شعبے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے ڈھورڈو گاؤں کا ذکر کیا جسے اقوام متحدہ کی طرف سے بہترین سیاحتی گاؤں کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے اور ہویسلا مندر کمپلیکس اور شانتی نکیتن کو عالمی ثقافتی ورثہ کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس سے سیاحت کے شعبے میں نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح کھیلوں میں بھی ترقی کی نئی راہیں پیدا ہو رہی ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ "حکومت روزگار کے مواقع فراہم کرنے والے روایتی شعبوں کو مضبوط کر رہی ہے جبکہ قابل تجدید توانائی، خلائی، آٹومیشن اور دفاعی برآمدات جیسے نئے شعبوں کو بھی فروغ دے رہی ہے"۔ انہوں نے ڈرون ٹیکنالوجی کے شعبے میں نئی راہیں کھولنے پر بھی بات کی اور اس کی مدد سے فصلوں کی تشخیص اور غذائی اجزاء کےا سپرے کی مثالیں دیں۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ سوامتوا اسکیم کے تحت لینڈ میپنگ کے لیے ڈرون کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ڈرون کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈرون کے ذریعہ ہماچل پردیش کے لاہول سپتی علاقے میں ادویات پہنچائی جا رہی ہیں اور اس کی وجہ سے وقت تقریباً 2 گھنٹے سے کم ہو کر 30-20 منٹ سے کم ہو گیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ اسٹارٹ اپس کو بھی ڈرون سے بہت فائدہ ہوا ہے اور نئے ڈیزائن اور جدید ٹیکنالوجی میں مدد ملی ہے۔
وزیر اعظم نے کھادی کے احیاء کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 10 سال پہلے کھادی مصنوعات کی فروخت تقریباً 30 ہزار کروڑ روپے تھی، جو اب بڑھ کر 1.25 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہو گئی ہے۔ اس سے کھادی اور گاؤں کی صنعتوں کے شعبے میں بہت سے روزگار پیدا ہوئے ہیں اور خواتین کو خاص طور پر فائدہ ہوا ہے۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کسی بھی ملک کے کسی بھی مسابقتی فائدے کو مکمل طور پر حاصل کرنے کے لیے نوجوانوں کی طاقت کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے ہنر مندی اور تعلیم کے ان اقدامات کا ذکر کیا جو نوجوانوں کو نئے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے آراستہ کر رہے ہیں۔ نئی قومی تعلیمی پالیسی، نئے میڈیکل کالج، آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم اور آئی آئی آئی ٹی قائم کیے گئے ہیں اور کروڑوں نوجوانوں کو پی ایم کوشل وکاس یوجنا کے تحت تربیت دی گئی ہے۔ وشوکرما دوستوں کے لیے پی ایم وشوکرما یوجنا شروع کی گئی ہے۔ چونکہ ری اسکلنگ اور اپ اسکلنگ آج کا کام ہے، وزیر اعظم نے بتایا کہ پی ایم وشوکرما یوجنا وشوکرما کو جدید ٹیکنالوجی اور آلات سے جوڑ رہی ہے۔
یہ بتاتے ہوئے کہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا قوم سازی کے عمل کا ایک اہم حصہ ہے جو ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بننے کی راہ ہموار کرے گا، وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ نئے بھرتی ہونے والے نوجوان ہی سرکاری اسکیموں کو آگے لےکر جائیں گے اور انہیں زمینی سطح پر نافذ کریں۔وزیر اعظم نے کہا "آج، آپ سب ہمارے ملک کی تعمیر کے سفر میں اہم اتحادی بن رہے ہیں"، وزیر اعظم نے ان سے ہندوستان کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے اپنی پوری طاقت کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے ان پر زوردے کر کہا کہ وہ اپنے سیکھنے کے عمل کو جاری رکھیں اوآئی جی او ٹی کرمایوگی پورٹل کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا ہر قدم ملک کو تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ خطاب کے اختتام پر، وزیر اعظم نے شرد پورنیما کے پرمسرت موقع کا ذکر کیا اورنئے بھرتی ہونے والوں پر زور دیا کہ وہ ووکل فار لوکل کے پیغام کو عام کریں جو ملک کے اندر روزگار پیدا کرنے کا ایک ذریعہ بھی ہے۔
پس منظر
ملک بھر میں 37 مقامات پر روزگار میلہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس پہل کے تحت مرکزی حکومت کے محکموں اور ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقرری نامے تقسیم ہورہے ہیں۔ ملک بھر سے منتخب ہونے والے نوجوان وزارت ریلوے، محکمہ ڈاک، وزارت داخلہ، محکمہ محصولات، محکمہ اعلیٰ تعلیم، محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی اور وزارت صحت اور خاندانی بہبود جیسی حکومت کی مختلف وزارتوں/محکموں میں شامل ہوں گے۔
روزگار میلہ وزیراعظم کے اس عزم کی تکمیل کی طرف ایک قدم ہے کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ توقع ہے کہ روزگار میلہ مزید روزگار پیدا کرنے میں ایک ترغیب کے طور پر کام کرے گا اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں قومی ترقی میں شرکت کے لیے بامعنی مواقع فراہم کرے گا۔
تقرری نامہ حاصل کرنے والے نوجوانوں کو آئی جی او ٹی کرم یوگی پورٹل پر آن لائن ماڈیول کرم یوگی پردھان کے ذریعہ خود کو تربیت دینے کا موقع بھی ملے گا۔ اس پورٹل پر 'کہیں بھی کسی بھی ڈیوائس' پر سیکھنے کے لیے750 سے زیادہ ای لرننگ کورسز دستیاب کرائے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ت ع(
400
(Release ID: 1972585)
Visitor Counter : 93
Read this release in:
Bengali
,
Khasi
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali-TR
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam