وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے راکیش کمار کو ایشیائی پیرا کھیلوں کے دوران تیر اندازی کے مقابلے میں نقرئی تمغہ جیتنے پر مبارکباد پیش کی
Posted On:
27 OCT 2023 7:41PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راکیش کمار کو ہینگ زو میں کھیلے جارہے ایشیائی پیرا گیمز کے دوران مردوں کے انفرادی کمپاؤنڈ اوپن مقابلے میں ایک نقرئی تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’مردوں کے انفرادی کمپاؤنڈ اوپن مقابلے میں ایک شاندار نقرئی تمغہ جیتنے کے لیے پیرا تیر انداز راکیش کمار کو مبارکباد۔
خدا کرے کہ وہ بھارت کو ترغیب فراہم کرتے رہیں اور اپنی متعدد حصولیابیوں سے قوم کو فخر کا احساس کراتے رہیں۔‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:382
(Release ID: 1972350)
Read this release in:
Assamese
,
Hindi
,
English
,
Marathi
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam