وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ایشیائی پیراگیمس 2022 میں تیر اندازی مینس ڈبلز - ڈبلیو1 مقابلے میں عادل محمد نذیر انصاری اور نوین دلال کے کانسے کا تمغہ جیتنے پر مسرت کا اظہار کیا

Posted On: 26 OCT 2023 11:47AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے چین کے شہر ہانگژو میں ایشیائی پیرا گیمس 2022 میں تیر اندازی مینس ڈبلز - ڈبلیو 1 مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر عادل محمد نذیر انصاری اور نوین دلال کو مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم نے X  پر پوسٹ کیا۔

’’عادل محمد نذیر انصاری اور نوین دلال کو تیر اندازی مینس ڈبلز - W1 مقابلے میں کانسہ کا تمغہ جیتنے پر دلی مبارکباد۔

ان کی ہم آہنگی، ٹیم ورک اور غیر متزلزل عزم نے ہمارے ملک کو عزت بخشی ہے۔ میری دعاء ہے کہ ہمیشہ بلندیاں حاصل کرتے رہیں ۔ ہندوستان اس شاندار کامیابی کو بڑے فخر کے ساتھ مناتا ہے۔‘‘

*************

 ش ح۔ ج ق ۔ ج ا  

U-286


(Release ID: 1971302) Visitor Counter : 68