امور داخلہ کی وزارت
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج ’پولیس میموریل ڈے‘ کے موقع پر نئی دہلی میں نیشنل پولیس میموریل میں شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا
کسی بھی ملک کی داخلی یا سرحدی حفاظت چوکس پولیس نظام کے بغیر ممکن نہیں
دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کو برقرار رکھتے ہوئے مودی حکومت نے سخت قوانین بنائے ہیں اور پولیس کو جدید بنانے کے لیے ’پولیس ٹیکنالوجی مشن‘ قائم کرکے دنیا کی بہترین انسداد دہشت گردی فورس بننے کی سمت میں کام کیا ہے
پچھلی دہائی میں دہشت گردی، انتہا پسندانہ حملے، نکسل ازم اور نسلی تشدد میں 65 فیصد کمی آئی ہے
مودی حکومت ہمارے فوجداری انصاف کے نظام کو یکسر تبدیل کرنے کے لیے 3 نئے فوجداری قوانین لا رہی ہے
یہ 3 نئے قوانین، جو کہ برطانوی دور کے قوانین کی جگہ لیں گے، ہندوستانی ہوں گے اور آئین کی روح کے مطابق ہر شہری کے حقوق کا تحفظ بھی کریں گے
ہم پولیس ٹیکنالوجی مشن، 3 نئے قوانین اور آئی سی جے ایس کے ذریعے کریمنل جسٹس سسٹم میں شفافیت اور رفتار لانے کے ہدف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے
آج ہندوستان دنیا میں ہر میدان میں ترقی کر رہا ہے، اس کی بنیاد بہادر شہیدوں کی قربانی ہے اور یہ ملک ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکے گا
Posted On:
21 OCT 2023 2:01PM by PIB Delhi
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج ’پولیس میموریل ڈے‘ کے موقع پر نئی دہلی میں نیشنل پولیس میموریل میں شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ جناب اجے کمار مشرا اور مرکزی داخلہ سکریٹری سمیت کئی معززین موجود تھے۔
اس موقع پر اپنے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے انہوں نےان 36,250 پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے آزادی کے بعد سے ملک کےاندرونی حصوں اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے کہا کہ آج ہندوستان دنیا میں ہر میدان میں ترقی کر رہا ہے اور اس کی بنیاد شہیدوں کی قربانی ہے اور یہ ملک ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ جناب شاہ نے کہا کہ کسی بھی ملک کی اندرونی یا سرحدی حفاظت چوکس پولیس نظام کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ ملک کی خدمت کرنے والے تمام اہلکاروں میں سے پولیس اہلکاروں کی سب سے مشکل ڈیوٹی ہے، دن ہو یا رات، سردی ہو یا گرمی، تہوار ہو یا عام دن، پولیس اہلکاروں کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ تہوار منانے کا موقع نہیں ملتا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تمام پولیس فورس اپنی زندگی کے سنہرے سال اپنے خاندانوں سے دور ملک کی طویل زمینی سرحد پر گزارتی ہے اور بہادریکے ساتھ قربانیاں دے کر ملک کی حفاظت کرتی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ چاہے وہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہو، جرائم کو روکنا ہو، ہجوم کے سامنے امن و امان برقرار رکھنا ہو، آفات اور حادثات کے دوران عام شہریوں کی حفاظت ہو یا کورونا کے دور جیسے مشکل وقت میں فرنٹ لائن پر کھڑے ہونا ہو یا پھر شہریوں کی حفاظت ہو، پولیس اہلکاروں نے ہر موقع پر اپنی خدمات سرانجام دی ہیں۔ گزشتہ 1 سال میں 01 ستمبر 2022 سے 31 اگست 2023 تک 188 پولیس اہلکاروں نے ملک کی سلامتی اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے فرض شناسی میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے امرت کال کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے 75 سال کے اختتام سے لے کر آزادی کی سو سال تک کے 25 سال ملک کو ہر میدان میں اونچے مقام پر لے جانے کے 25 سال ہیں۔ اس کے لیے ملک کے 130 کروڑ عوام نے اجتماعی اور انفرادی طور پر عہد کیا ہے اور ان عزائم کے امتزاج سے ہمیں دنیا کے ہر میدان میں اونچے مقام پر پہنچنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔ جناب شاہ نے کہا کہ پچھلی دہائی میں ہمارے بہادر پولیس والوں کی وجہ سے دہشت گردی، انتہا پسندانہ حملے، نکسل ازم اور نسلی تشدد میں اپنی بلند ترین سطح سے 65 فیصد کمی آئی ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ ماضی میں این ڈی آر ایف کے ذریعے مختلف پولیس فورس کے جوانوں نے نہ صرف ملک میں بلکہ دنیا بھر میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے میدان میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج جب ہم آزادی کے سنہری دور میں داخل ہو رہے ہیں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند 3 نئے فوجداری قوانین لا رہی ہے، جو ہمارے فوجداری انصاف کے نظام کو یکسر تبدیل کر دیں گے۔ جناب شاہ نے کہا کہ یہ تین نئے قوانین، جو کہ برطانوی دور میں بنائے گئے تقریباً 150 سال پرانے قوانین کی جگہ لیں گے، نہ صرف ہندوستانیت کی عکاسی کریں گے بلکہ ہمارے آئین کی روح کے مطابق ہر شہری کے حقوق کا بھی تحفظ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی جی نے عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کو بند کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی کی قیادت میں، ہم پولیس ٹیکنالوجی مشن، 3 نئے قوانین اور آئی سی جے ایس کے ذریعے فوجداری انصاف کے نظام میں شفافیت اور رفتار لانے کے مقصد کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ مودی حکومت نے دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کو برقرار رکھتے ہوئے سخت قوانین بنائے ہیں اور پولس کو جدید بنانے کے لیے 'پولیس ٹیکنالوجی مشن' قائم کرکے دنیا کی بہترین انسداد دہشت گردی فورس بننے کی سمت کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے آیوشمان-سی اے پی ایف، ہاؤسنگ اسکیم، سی اے پی ایف ای آواس ویب پورٹل، پرائم منسٹر اسکالرشپ اسکیم، سینٹرل ایکس گریشیا، ڈس ایبلٹی ایکس گریشیا، ایئر کوریئر سروسز اور سینٹرل پولیس ویلفیئر اسٹور میں بھی بروقت تبدیلیاں کی ہیں۔ حکومت نے پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی کوششیں کی ہیں۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ یہ پولیس میموریل صرف ایک علامت نہیں ہے بلکہ یہ قوم کی تعمیر کے تئیں ہمارے پولیس والوں کی قربانی، ایثار اور لگن کی پہچان ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت تمام فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کی بہبود کے لئے پوری طرح پابند عہد ہے۔
******
ش ح۔م م ۔ م ر
U-NO. 83
(Release ID: 1969779)
Visitor Counter : 194