وزارت اطلاعات ونشریات
صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے 69 ویں قومی فلم ایوارڈ سے نوازا
وحیدہ رحمن خواتین کو بااختیار بنانے کی ایک روشن مثال: صدر محترمہ دروپدی مرمو
فنکار انقلاب لاتے ہیں جو بہترین کارکردگی كا معیار وضع كرنے اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر كا سلسلہ جاری رکھیں گے: محترمہ مرمو
کوئی بھی مواد علاقائی نہیں، اچھے علاقائی مواد کو عالمی سامعین ملیں گے: جناب انوراگ ٹھاکر
حکومت سرقے کے خلاف لڑائی میں فلمی برادری کے ساتھ ہے، اے وی جی سی پر جلد ہی پالیسی سازی: جناب ٹھاکر
Posted On:
17 OCT 2023 6:10PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج نئی دہلی میں منعقدہ 69 ویں تقریب میں مختلف زمروں کے تحت سال 2021 کے قومی فلم ایوارڈز دئیے۔اس موقع پر محترمہ وحیدہ رحمن کو باوقار دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے سرفراز كیا گیا۔ اس تقریب میں اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر، مرکزی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ایل مروگن، اطلاعات و نشریات کے سکریٹری جناب اپوروا چندرا، جیوری کے چیئرپرسن اور دیگر معززین موجود تھے۔
صدر محترمہ دروپدی مرمو نے محترمہ وحیدہ رحمٰن کو مبارکباد دی اور کہا کہ انہوں نے اپنے فن اور شخصیت كے ذریعہ فلمی صنعت میں كامیابی كی چوٹی سر كی ہے۔ اپنی ذاتی زندگی میں بھی انہوں نے اپنی شناخت باوقار، خود اعتماد اور اصلیت کا حامل خاتون کے طور پر قائم كی۔ انہوں نے ایسی بہت سی فلموں کا انتخاب کیا جن میں ان کے کرداروں نے عام طور پر خواتین سے وابستہ بہت سی بندشوں کو توڑا۔ وحیدہ جی نے ایک مثال قائم کی ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے خواتین کو خود بھی پہل کرنی چاہیے۔
قومی فلم ایوارڈ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایوارڈ کی تقریب ہندوستان کے كثرت اور اس میں موجود وحدت کی ترجمانی کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تقریب میں موجود ذہین لوگوں نے بہت سی زبانوں، علاقائی خصوصیات، سماجی عقائد، کامیابیوں اور مسائل کا بامعنی اظہار کیا ہے اور نیشنل فلم ایوارڈز میں کئی نسلوں اور طبقوں کے لوگ اکٹھے ہوئے۔
انہوں نے فلمی برادری اور فنکاروں کو انقلاب آفریں قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی فلموں کے ذریعے ہندوستانی معاشرے کی متنوع حقیقت کا جیتا جاگتا تعارف پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینما ہمارے معاشرے کی دستاویز بھی ہے اور اسے بہتر بنانے کا ایک ذریعہ بھی اور اس برادری کے کام نے لوگوں کو ایک دوسرے سے مربوط كیا ہے۔
محترمہ مرمو نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہنر سے مالا مال ملک میں سنیما سے وابستہ لوگ عالمی معیار کی بہترین کارکردگی کے نئے معیار قائم کرتے رہیں گے اور یہ کہ فلمیں ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں اہم کردار ادا کریں گی۔
مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے ہندوستانی فلم انڈسٹری پر اپنے فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ آج کچھ بھی علاقائی نہیں ہے، اگر مواد اچھا ہے تو علاقائی مواد كوعالمی دیكھنے، سننے والے کو مل جائیں گے۔ افسانوی كردار محترمہ وحیدہ رحمان کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب ٹھاکر نے کہا کہ جیسا کہ ہندوستانی فلمیں مقبولیت كی بین الاقوامی سرحدیں عبور کرتی ہیں اسی طرح وحیدہ رحمان جی کے لیے شہرت کا دعویٰ مخصوص ہے۔ انہوں نے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازے جانے پر انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔
وزیر موصوف نے سامعین کو مطلع کیا کہ حکومت فلم پائریسی یعنی سرقے کو روکنے کے لیے اپنی کوششوں میں صنعت کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہے اور سنیماٹوگراف ایکٹ لایا گیا ہے جو اس لعنت کو روکنے کے لیے ایک بڑا قدم ہے۔وزیر موصوف نے اسی كے ساتھ ہندوستان میں اے وی جی سی سیکٹر کی صلاحیت کے بارے میں بات کی اور کہا کہ حکومت اس پر ایک پالیسی سازی كرنے جا رہی ہے۔ اس سے ہندوستان کو 'دنیا کے مواد کے مرکز' کے طور پر اپنی صلاحیت کا ادراک کرنے میں مدد ملے گی۔
یہ بتاتے ہوئے کہ سال 2021 کے لیے ایوارڈز دءیے جا رہے ہیں سکریٹری جناب اپوروا چندرا نے کہا کہ یہ كوویڈ19 کا سال تھا جب سنیما ہال بند ہو گئے تھے اور صنعت جدوجہد کر رہی تھی۔ تاہم، ہم تیزی سے پھر اوپر چڑھے اور اب ملک اور فلم انڈسٹری دونوں ترقی کی راہ پر لوٹ چکی ہیں اور پچھلی سہ ماہی ہندوستان کی فلم انڈسٹری کے لیے بہترین رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں باکس آفس پر کامیابی اہم ہے وہیں فلم ایوارڈز معیار کا جشن مناتے ہیں۔ جناب چندر نے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ قبول کرنے پر محترمہ وحیدہ رحمٰن کا شکریہ ادا کیا۔
ایوارڈز کی مکمل فہرست نیچے دیے گئے لنک پر دیکھی جا سکتی ہے۔
***********
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1968555)
Visitor Counter : 104
Read this release in:
Telugu
,
Tamil
,
Kannada
,
Bengali-TR
,
Odia
,
English
,
Khasi
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati