وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے این ایس جی کے یوم تاسیس پر ، اس کے اہلکاروں کو مبارکباد دی

Posted On: 16 OCT 2023 3:47PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نیشنل سیکورٹی گارڈ (این ایس جی ) کے اہلکاروں کو  ، این ایس جی کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے ، فورس کے تمام بہادر عملے کی ستائش کی ہے ، جنہوں نے اپنے فرائض کی ادائیگی  ، غیر متزلزل پیشہ ورانہ مہارت، قوم سے گہری محبت اور بے مثال حوصلے کا مظاہرہ کیا ہے ۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا کہ ؛

‘‘ این ایس جی کے یومِ تاسیس  کے موقع پر عملے کے تمام افراد کے لیے نیک خواہشات ۔

@nsgblackcats  نے  ، ہمیں مختلف خطرات سے بچاتے ہوئے  ، اپنے آپ کو ایک ممتاز فورس  کے طور پر مضبوطی سے قائم کیا ہے۔

اس خصوصی موقع پر، میں فورس کے ، اُن تمام بہادر اہلکاروں کی ستائش کرتا ہوں ، جنہوں نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران غیرمتزلزل پیشہ ورانہ مہارت، قوم سے اپنی گہری محبت اور  بے مثال جرات مندی کا مظاہرہ کیا ہے ۔

 

 

*************

 

ش ح-   و ا –ع ا

 

U. No.  10864

(16.10.2023)



(Release ID: 1968120) Visitor Counter : 88