وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نریندر مودی نے اسرائیل کے وزیراعظم سے بات کی


وزیراعظم نے، اسرائیل میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں  میں مرنے اور زخمی ہونے والوں کے  تئیں اظہار تعزیت اور اظہار ہمدردی کیا

وزیراعظم نے  پیغام دیا ہے کہ ہندوستان کے عوام، اس مشکل گھڑی میں یکجہتی سے اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں

 وزیراعظم نے اعادہ کیا ہے کہ ہندوستان  ہر قسم کی دہشت گردی کی  سختی سے   اور   واضح طور پر  مذمت کرتا ہے

وزیراعظم نیتن یاہو  نے  اسرائیل میں  بھارتی شہریوں کی سلامتی  اور تحفظ کے بارے میں  وزیراعظم کو ایک بار پھر یقین دہانی کرائی ہے

Posted On: 10 OCT 2023 5:09PM by PIB Delhi

وزیراعظم نریندر مودی  نے  آج  اسرائیل  کے وزیراعظم  جناب بنجامن نیتن یاہو کی جانب سے  ایک ٹیلی فون کال رسیو کی۔

وزیراعظم  نریندر مودی نے، اسرائیل میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں  میں مرنے اور زخمی ہونے والوں کے  تئیں   اظہار تعزیت اور اظہار ہمدردی کیا اور  کہا کہ  ہندوستان کے عوام اس مشکل وقت میں  یکجہتی سے  اسرائیل کے ساتھ  کھڑے ہیں ۔

انہوں نے  اس بات کا اعادہ کیا کہ  ہندوستان دہشت گردی کی  تمام شکلوں  اور  قسموں کی سختی کے ساتھ  نیز  واضح طور پر  مذمت کرتا ہے۔

وزیراعظم نے  اسرائیل میں  ہندوستانی شہریوں کی سلامتی  اور  تحفظ کے معاملے کو اجا گر کیا۔ وزیراعظم نیتن یاہو  نے  مکمل تعاون  اور  معاونت  کی  یقین دہانی کرائی۔

دونوں لیڈروں  نے  قریبی  تعلق برقرار  رکھنے سے اتفاق کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- اع - ق ر)

(10-10-2023)

U-10619



(Release ID: 1966340) Visitor Counter : 95