وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے این آئی پی ای آر احمد آباد کے افتتاح پر تہنیتی پیغام بھیجا

Posted On: 30 SEP 2023 8:46PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مرکزی وزیر صحت جناب منسکھ منڈاویہ کے ذریعہ این آئی پی ای آر احمد آباد کے افتتاح پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

وزیر اعظم نے یقین ظاہر کیا کہ این آئی پی ای آر احمد آباد علم، سائنس اور تحقیق کے ایک طاقتور پل کے طور پر کام کرتے ہوئے دوا سازی کے میدان میں ہندوستان کو خود انحصار بنانے میں اہم رول ادا کرے گا۔

انہوں نے ایکس پر پوسٹ کیا۔

’’بہت بہت مبارکباد اور نیک خواہشات! مجھے یقین ہے کہ احمد آباد کا این آئی پی ای آر علم، سائنس اور تحقیق کا ایک طاقتور پل بن کر ہندوستان کو دوا سازی کے میدان میں خود کفیل بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔‘‘

*************

ش ح۔ س ب۔ رض

U. No.10603



(Release ID: 1966267) Visitor Counter : 59