وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے کمپاؤنڈ تیر اندازی میں چاندی کے تمغے کے لیے ابھیشیک ورما کی ستائش کی

Posted On: 07 OCT 2023 8:39AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایشیائی کھیلوں میں کمپاؤنڈ تیر اندازی کے  مردوں کے انفرادی مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر تیر انداز ابھیشیک ورما کو مبارکباد پیش کی ہے۔

جناب مودی نےایکس  پر پوسٹ کیا:

"تیر انداز ابھیشیک کی شاندار کارکردگی۔

کمپاؤنڈ تیر اندازی  کے مردوں کے انفرادی مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد۔ ان  کی مہارت اور کھیل کا جذبہ روشن ہے، اور ہندوستان اس کامیابی سے بہت پرجوش ہے۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

10494



(Release ID: 1965301) Visitor Counter : 66