وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے جنسن جانسن کو ایشیائی کھیل 2022 میں مردوں کے  1500 میٹر  فائنل مقابلوں میں  کانسے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد پیش کی

Posted On: 01 OCT 2023 8:35PM by PIB Delhi

وزیر اعظم  جناب نریندر مودی نے جنسن جانسن کو ہونگ زو میں ایشیائی کھیل 2022 کے دوران مردوں کے 1500 میٹر فائنل مقابلوں میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’کانسے کے تمغے کے ساتھ شاندار اسٹیج پر شاندار کارکردگی! مردوں کے 1500 میٹر فائنل مقابلوں میں شاندار کارکردگی کے لیے جنسن جانسن کی زبردست ستائش۔ خدا کرے کہ وہ ہمیشہ عظمت کی نئی بلندیوں سے ہمکنار ہوں۔‘‘

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:10233



(Release ID: 1963027) Visitor Counter : 87