وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ایشین گیم 2022 میں دس میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں خواتین کی ٹیم کی  جانب سے تمغہ جیتنے  پرخوشی منائی  اور ٹیم کو مبارکباد دی

Posted On: 29 SEP 2023 10:07AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے چین کے شہر ہانگزو میں جاری ایشین گیم 2022 میں دس میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں خواتین کی ٹیم کی  جانب سے تمغہ جیتنے  پرخوشی منائی اور تمغہ جیتنے پر دیویہ تھاڑی گول ،ایشا سنگھ اور پلک پر مشتمل ٹیم کو مبارکباد دی۔

وزیر اعظم ایکس پر پوسٹ کیا :

ایشین گیم کے دوران نشانے بازی میں ایک اور تمغہ!

دس میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں خواتین ٹیم کی جانب سے چاندی کا تمغہ جیتنے پر دویہ تھاڑی گول ،ایشا سنگھ اور پلک کو مبارکباد دی ۔ میں ان کی  مستقبل کی کوششوں کے لئے انہیں نیک خواہشات پیش کرتا ہوں، ان کی کامیابی آنے والے بہت سے کھلاڑیوں کو تحریک دے گی۔

 

 

***********

 

ش ح ۔  ح ا - م ش

U. No.10091


(Release ID: 1961890) Visitor Counter : 94