وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے گوا میں اگواڈا فورٹ میں انڈین لائٹ ہاؤس فیسٹیول کے افتتاح پر خوشی کا اظہار کیا

Posted On: 24 SEP 2023 10:32PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا  ہے کہ وہ اہم سیاحتی مقامات کے طور پر لائٹ ہاؤسز کے تئیں بڑھتے ہوئے جوش کو دیکھ کر خوش ہیں۔

سلسلہ وار ایکس پوسٹوں میں، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے بتایا کہ انہوں نے گوا کے اگواڈا فورٹ میں گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود پی ساونت اور مرکزی وزیرمملکت جناب پد وائی نائک کے ساتھ مل کر پہلے ہندوستانی لائٹ ہاؤس فیسٹیول کا افتتاح کیا ہے۔

انڈین لائٹ ہاؤس فیسٹیول لائٹ ہاؤسز کاجشن منانے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے، جو کہ سمندری آمدورفت کا ایک لازمی حصہ اور منفرد ڈھانچہ ہیں جو قدیم زمانے میں بحری جہازوں اور سیاحوں کی اپنی پر اسراریت اور قدرتی حسن کی کشش سے یکساں طور پر رہنمائی کرتے ہیں۔

مرکزی وزیر کےایکس پوسٹوں کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا؛

‘‘اہم سیاحتی مقامات کے طور پر لائٹ ہاؤسز کے تعلق سے بڑھتے ہوئے جوش و خروش کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔ میں یہاں وہی بات پیش کررہا ہوں جو میں نے من کی بات پروگرام کے دوران اس موضوع پر کہی تھی۔

https://youtu.be/kP_qEIipwqE?si=-_wpXAj5aoIdSXls”

 

************

ش ح۔س ب۔ف ر

 (U: 9889)


(Release ID: 1960271) Visitor Counter : 128