وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

جناب  اپوروا چندرا نے ’’پیپلز جی 20‘‘ کی نقاب کشائی کی، جو ہندوستان کی جی 20 صدارت پر ایک ای بک ہے

Posted On: 18 SEP 2023 4:08PM by PIB Delhi

جناب اپوروا چندرا، سکریٹری، اطلاعات و نشریات کی وزارت نے آج نئی دہلی میں’’ پیپلز جی20‘‘کی نقاب کشائی کی، جو ہندوستان کی جی 20 صدارت پرمبنی  ایک ای بک ہے۔ اس کتاب کا اجراء پریس انفارمیشن بیورو کے پرنسپل ڈائرکٹر جنرل منیش دیسائی اور وزارت آئی اینڈ بی اور پی آئی بی کے دیگر سینئر افسران کی موجودگی میں کیا گیا۔

یہ کتاب ہندوستان کی جی20 صدارت کا مکمل سفر پیش کرتی ہے۔ کتاب تین حصوں پر مشتمل ہے، پہلا حصہ یادگاری جی20 سربراہی اجلاس سے متعلق ہے جو 9-10 ستمبر 2023 کے درمیان نئی دہلی میں منعقد ہوا تھا۔ یہ کتاب جی20 کے ڈھانچے اور کام کو سمیٹتی ہے اور ان اقدامات کی وضاحت کرتی ہے جو ہندوستان کی صدارت کی گروپنگ کے  تحت اٹھائے گئے ہیں۔

دوسرا حصہ شیرپا اور فنانس ٹریک کے تحت مختلف ورکنگ گروپس کی میٹنگوں کا خلاصہ فراہم کرتا ہے اور ساتھ ہی ان اینگیجمنٹ گروپس کی میٹنگوں کا نچوڑ بھی، جو ہندوستان کےجی 20  صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے گزشتہ سال پورے ملک میں منعقد ہوئی ہیں۔

ای بک کا آخری حصہ جن بھاگیداری پروگراموں کا ایک تصویری خاکہ پیش کرتا ہے جو گزشتہ سال ملک بھر میں منعقد ہوئے تھے جس نے ہندوستان کی جی20 صدارت کو عوامی طاقت سے چلنے والی تحریک میں تبدیل کیا تھا۔

کتاب درج ذیل یو آر ایل پر قابل رسائی ہے:

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/People_g20_flipbook/index.html

 

************

  ش ح۔ ش ت ۔ ج ا  

U-9651


(Release ID: 1958487) Visitor Counter : 120