وزارت خزانہ
وزارت خزانہ نے ایل آئی سی ایجنٹوں اور ملازمین کے لیے فلاحی اقدامات کو منظوری دی
فلاحی اقدامات میں گریجویٹی کی حد میں اضافہ، کمیشن کی تجدید کے لیے اہلیت ، مدتی بیمہ کور اور ایل آئی سی ایجنٹوں اور ملازمین کے لیے فیملی پنشن کی یکساں شرح شامل ہے
Posted On:
18 SEP 2023 2:04PM by PIB Delhi
وزارت خزانہ نے آج لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (ایل آئی سی) کے ایجنٹوں اور ملازمین کے فائدے کے لیے کئی فلاحی اقدامات کو منظوری دی۔ فلاح و بہبود سے متعلق یہ اقدامات ایل آئی سی (ایجنٹس) کے ضوابط، 2017 میں ترمیم، گریچوٹی کی حد میں اضافہ اور خاندانی پنشن کی یکساں شرح سے متعلق ہیں۔
درج ذیل فلاحی اقدامات کو ایل آئی سی ایجنٹوں اور ملازمین کے لیے منظور کیا گیا ہے:
- ایل آئی سی ایجنٹوں کے لیے گریچوٹی کی حد کو 3 لاکھ روپے سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔ اس سے ایل آئی سی ایجنٹوں کے کام کرنے کے حالات میں اور فوائد میں خاطر خواہ بہتری آئے گی۔
- دوبارہ تقرر شدہ ایجنٹوں کو تجدید کمیشن کے اہل ہونے کے قابل بنائے جانے سے ، انہیں مالی استحکام میں مزید اضافہ حاصل ہوگا ۔ فی الحال، ایل آئی سی ایجنٹ پرانی ایجنسی کے تحت مکمل ہونے والے کسی بھی کاروبار پر تجدید کمیشن کے اہل نہیں ہیں۔
- ایجنٹوں کے لیے ٹرم انشورنس کور کو موجودہ حد تک 3000 – 10000 روپئے سے بڑھا کر 25000 – 150000 روپئے کر دیاگیا ہے ۔ مدتی بیمہ میں ، اس اضافے سے متوفی ایجنٹوں کے کنبوں کو نمایاں طور پر فائدہ حاصل ہو گا اور انہیں زیادہ خاطر خواہ فلاحی فائدہ پہنچے گا۔
- ایل آئی سی ملازمین کے کنبوں کی فلاح و بہبود کے لیے 30 فی صد کی یکساں شرح پر فیملی پنشن ( خاندانی پنشن ) ۔
13 لاکھ سے زیادہ ، وہ ایجنٹس اور 1 لاکھ سے زیادہ ، وہ مستقل ملازمین، جو ایل آئی سی کے فروغ اور بھارت میں بیمہ کی رسائی کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ان فلاحی اقدامات سے مستفید ہوں گے۔
************
ش ح۔ ش م ۔ ع ا
(U.No. 9642)
(Release ID: 1958449)
Visitor Counter : 156
Read this release in:
Malayalam
,
English
,
Khasi
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada