وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ماحولیاتی بحرانوں اور چیلنجوں سے نمٹنے کے اقدامات کو فوری طور پر تیز کرنے کے جی-20 ممالک کے عزم کو تسلیم کیا

Posted On: 16 SEP 2023 3:05PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو کے ایک مضمون کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں سمیت ماحولیاتی بحرانوں اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو فوری طور پر تیز کرنے کے جی-20 ممالک کے عزم کو تسلیم کیا ہے۔

X پر ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو کی ایک پوسٹ کا اشتراک کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا:

”ماحولیات کے مرکزی وزیر، جناب بھوپیندر یادو نے وضاحت کی ہے کہ دہلی اعلامیہ کے ساتھ، جی-20 ممالک نے موسمیاتی تبدیلیوں سمیت ماحولیاتی بحرانوں اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ’فوری طور پر تیز رفتار‘ اقدامات کرنے کا عہد کیا ہے۔“

*************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 9578


(Release ID: 1957993) Visitor Counter : 117