مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

سووچھتا ہی سیوا- 2023 کا آج آغاز ہوا


سووچھتا نہ صرف ہر سرکاری اسکیم میں بلکہ شہریوں کے طرز زندگی میں بھی بنیادی اصول بن گیا ہے: مرکزی وزیرجناب  ہردیپ  سنگھ پوری

گزشتہ نو سالوں میں 12 کروڑ بیت الخلاء بنائے گئے ہیں، ملک کو کھلے میں رفع حاجت کی لعنت سے آزاد کرایا گیا ہے:جناب  ہردیپ سنگھ پوری

Posted On: 15 SEP 2023 3:51PM by PIB Delhi

سووچھ بھارت مشن بھی ’انتودیہ سے سروودیہ‘ کے فلسفے کی ایک روشن مثال ہے۔ اس نے ہمارے شہروں کے پسماندہ اور کمزور طبقات کو ترجیح دی ہے، اور شہری غریبوں کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کی کوشش کی ہے۔یہ بات آج  ہاؤسنگ اور شہری امورنیز پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہی ۔وہ سوچھتا ہی سیوا - 2023 کے آغاز کے موقع پر اظہارخیال کررہے تھے۔

سووچھ بھارت دیوس کے آغاز  کے طور پر سالانہ سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) پکھواڑے کا اہتمام مشترکہ طور پر سوچھ بھارت مشن-شہری  اور دیہی  نے 15 ستمبر سے 2 اکتوبر 2023 کے دوران  کیا ہے۔ اس پکھواڑے کا مقصد مختلف سرگرمیوں مثلا انڈین سوچھتا لیگ 2.0، صفائی مترسرکشاشیور اور بڑے پیمانے پر صفائی مہم کے ذریعے ملک بھر میں کروڑوں شہریوں کی شرکت کو متحرک کرنا ہے۔

سووچھتاہی سیوا -2023 کو جل شکتی کے وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت، ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری اور دیہی ترقیات اور پنچایتی راج کے وزیر جناب گری راج سنگھ نے ہاوسنگ اورشہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور کی موجودگی میں لانچ کیا۔ محترمہ وینی مہاجن، سکریٹری،محکمہ برائے  پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی  اور جناب منوج جوشی، سکریٹری ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے ایک ورچوئل پروگرام کے ذریعےاس میں شرکت کی ۔

پروگرام کے دوران لیہہ، لداخ کے شہروں سے سینئر حکام؛ پمپری، مہاراشٹر؛ میرٹھ، اتر پردیش؛ لکھیم پور، آسام نے اپنے اپنے شہروں میں سوچھتا سے متعلق سرگرمیوں کے بہترین طور طریقوں کا اشتراک کیا۔

پروگرام   کے دوران سووچھتاہی سیوا -2023  پر ایک ویڈیو لانچ کی گئی۔ اس کے علاوہ اس تقریب میں سووچھتاہی سیوا -2023  کے لوگو، ویب سائٹ اور پورٹل کا اجراء بھی عمل میں آیا ۔ اس موقع پر ’انڈین سوچتا لیگ (آئی ایس ایل ) 2.0‘ صفائی مترسرکشاشیورکا لوگو اور ’سٹیزن پورٹل‘ بھی لانچ کیے گئے۔

سووچھ بھارت مشن(ایس بی ایم ) اور سووچھتاہی سیوا (ایس ایچ ایس) 2023 کے آغاز کے بارے میں بات کرتے ہوئےہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ سوچھ بھارت مشن کی آنے والی نویں سالگرہ اور ’سوچھتا ہی سیوا‘ 2023 کا آغاز جشن کا لمحہ ہے۔ یہ وقت ہے کہ ہم اپنے شہروں کو صاف ستھرا رکھنے کے مقصد کے لیے خود کو تحریک دیں۔ وزیرموصوف  نے مزید کہا کہ سوچھتا ہی سیوا پکھواڑے کے آغاز کے ساتھ ہم سوچھتا کے مقصد کے لیے خود کو دوبارہ وقف کر دیتے ہیں۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر جناب  ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ جب  وزیر اعظم  نریندرمودی نے 15 اگست 2014 کو لال قلعہ کی فصیل سے سوچھ بھارت مشن کا اعلان کیا تھاتب  اتنے  وسیع  پیمانے پر تبدیلی کا پہلے کبھی تصور بھی نہیں کیا گیا تھا۔ اس وقت تک صفائی کے معاملے میں خراب کارکردگی کے باوجود،ہندوستان نے اگلے پانچ برس میں  کھلے میں رفع حاجت سے پاک (اوڈی ایف) کا ہدف حاصل کر لیا۔ ہندوستان میں تمام 4,884   شہری مقامی بلدیاتی ادارے (یو ایل بی )(100فیصد) اب کھلے میں رفع حاجت سے پاک (اوڈی ایف) ہیں۔

سووچھ بھارت مشن (ایس بی ایم )کی طرف سے لائی گئی تبدیلی کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب پوری نے کہا کہ 73.62 لاکھ بیت الخلاء (67. 1 لاکھ انفرادی گھریلو بیت الخلاء اور 6.52 لاکھ کمیونٹی اور عوامی بیت الخلاء) تعمیر کرکے ہم نے لاکھوں شہری غریبوں کو عزت اور صحت فراہم کی ہے۔ ہندوستان میں 95فیصد وارڈوں میں 100فیصد گھر گھر کچرا جمع کیا جاتا ہے۔ 88فیصد سے زیادہ وارڈوں میں کچرے کو الگ کرنے کا انتظام  ہے۔ یہ اس لیے ممکن ہوسکا کہ سووچھ بھارت مشن ایک عام سرکاری پروگرام کے بجائے ایک ’جن آندولن‘ بن گیا۔

جناب ہردیپ سنگھ پوری نے زور دے کر کہا کہ سوچھتا نہ صرف ہر سرکاری اسکیم میں بلکہ شہریوں کے طرز زندگی میں بھی ایک بنیادی اصول بن گیا ہے۔

سووچھ بھارت مشن (ایس بی ایم ) کی اب تک کی کامیابیوں کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئےہاؤسنگ اور شہری امورکے وزیر نے کہا کہ گزشتہ نو سال میں 12 کروڑ بیت الخلاء بنائے گئے ہیں، جس نے ملک کو کھلے میں رفع حاجت کی لعنت سے آزاد کرایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ٹھوس فضلات کا بندوبست   ، جو مشن کے آغاز میں تقریباً موجود نہیں تھا، اب متاثر کن 76 فیصد پر کھڑا ہےاور جلد ہی ہم 100 فیصد تک پہنچ جائیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سووچھ بھارت  مشن کے شہری حصے کو اب سووچھ بھارت مشن – شہری  2.0 (ایس بی ایم -یو  2.0)کے ذریعے 2026 تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اس کا مقصد ہمارے تمام شہروں کو ’کچرے سے پاک‘ بنانا اورروایتی کچراپھیکنے کی جگہوں کو ختم  کرنا ہے۔ ایس بی ایم -یو  2.0کے کلیدی توجہ  بہت سے پہلوؤں پر بشمول میٹریل کی بازیافت کی سہولتوں (ایم آرایف) ،فضلات سے توانائی پیداکرنے والے  پلانٹس (ڈبلیو ٹی ای  پلانٹس)، تعمیراتی اورانہدامی  کچرا بندوبست ، رفیوزسے حاصل ہونے والے ایندھن  پلانٹس، سائنسی لینڈ فل سائٹس اور روایتی فضلہ کا تدارک پرمحیط ہے ۔

اپنے اختتامی کلمات میں وزیر موصوف نے امید ظاہر کی کہ ہر شہر، گاؤں، وارڈ اور محلہ سوچھتا کے مقصد میں اپنے شرمدان (رضاکارانہ محنت ) میں تعاون کرنے کا عہد کریں گے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کا عہد کریں کہ ہمارے شہر کچرے سے پاک ہیں، اور مکمل سووچھتا ایک حقیقت بن جائے۔

**********

(ش ح۔ م ع۔ع آ)

U-9554



(Release ID: 1957744) Visitor Counter : 125